ٹیم انڈیا کو دورہ انگلینڈ کے لئے جلد شروع کرنی ہوگی تیاری:شکھر دھون

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th March 2018, 12:17 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی،24؍ مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) سٹار اوپنر شکھر دھون نے صاف طور پر کہا کہ ہندوستانی ٹیم کو اگر انگلینڈ دورے پر اچھی کارکردگی کرنا ہے تو تیاری جلد شروع کرنی پڑے گی۔ ہندوستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے دورے پر کوئی پریکٹس میچ نہیں کھیلا تھا لیکن دھون کو یقین ہے کہ وہ انگلینڈ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں بشر طیہ کہ وہاں کی پچوں پر پریکٹس کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز مشکل ہوگی لیکن ہمیں اس طرح کی پچوں پر جلدی پریکٹس کرنی ہوگی۔اگر تیاری صحیح رہی تو ہم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں انگلینڈ میں نہ جیتنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ میں بیرون دوروں پر اچھا نہیں کھیل پا رہا تھا لیکن ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں بہتر کارکردگی سے میرا اعتماد بڑھا۔جنوبی افریقہ میں ایسا مظاہرہ کرنا خواب سچ ہونے جیسا ہے۔ میں مسلسل رن بنانا چاہتا ہوں۔آئی پی ایل میں دھون کو سن رائزرس حیدرآباد نے برقرار رکھا ہے اور وہ ڈیوڈ وارنر کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔دھون نے کہا کہ آئی پی ایل دلچسپ ہو جائے گا۔یہ نیا سیشن ہے اور بہت نئے چہرے ہوں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

جب گیند ہاتھ میں ہوتی ہے تو ایسا لگتا ہے کہ میں راجہ ہوں: محمد شامی

طویل انتظار کے بعد آخر کار انڈین پریمیر لیگ کا 13 واں سیزن 19 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے جارہا ہے۔ کے ایل راہل کی قیادت میں کنگز الیون پنجاب کی نظرپہلی بار خطاب پر ہے۔ تاہم کنگز الیون پنجاب کے لئے فاسٹ بولر محمد شامی کی کارکردگی سب سے زیادہ اہم ہوگی۔ محمد شامی نے کہا ...

ای سی بی کو کورونا کی وجہ سے ہوا بڑا نقصان،20 فیصد ملازمتوں میں ہوگی کمی

کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ6 ماہ میں کرکٹ کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کی ٹیم چار ماہ بعد میدان میں واپس آئی، لیکن اس کے باوجود کووڈ کی وجہ سے ای سی بی معاشی طور پر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ای سی بی اپنے عملے میں 20 فیصد کمی کرے گا جو 62 ملازمتوں کے مترادف ...

آئی پی ایل 2020: کوچ کمبلے نے کہا: کرس گیل کا کردار اہم ہوگا

کنگز الیون پنجاب کی نظر انڈین پریمیر لیگ کے 13 ویں سیزن میں پہلی بار ٹائٹل جیتنے پر ہے۔ انیل کمبلے کنگز الیون پنجاب کی کوچنگ کررہے ہیں، جبکہ کے ایل راہل کی شاندار فارم کو دیکھتے ہوئے کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انیل کمبلے نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سیزن میں 41 سالہ کرس گیل کا ...

رونالڈو نے بین الاقوامی فٹ بال میں لگائی سنچری،عالمی ریکارڈ کے لیے مزید9 گول کی ضرورت

اسٹار اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو بین الاقوامی فٹ بال میں 100 گول اسکور کرنے والے دنیا کے دوسرے فٹ بالر بن گئے۔ منگل کو پرتگال کی نیشنل لیگ میں سویڈن کے خلاف 2-1 سے فتح کے دوران رونالڈو نے یہ کارنامہ انجام دیا۔35 سالہ رونالڈو نے فری کک پر 25 میٹر کے فاصلے سے ٹیم کا پہلا گول اسکور ...