ایشیائی چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں کوریا سے ہاری ہندوستانی خاتون ٹیم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st May 2018, 1:06 PM | اسپورٹس |

ڈونگائی سٹی (کوریا) ،20؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم خطاب کا دفاع کرنے میں ناکام رہی اور آج یہاں پانچویں خاتون ایشیائی چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں میزبان جنوبی کوریا سے 0-1 سے ہار گئی۔جنوبی کوریا نے اپنے ٹھوس پروٹیکشن کا بے مثال نمونہ پیش کیا۔اس کی طرف سے یوگسل لی نے 24ویں منٹ میں میدانی گول کیا جو آخر میں فیصلہ کن ثابت ہوا۔ ہندوستانی ڈیفینڈروں کی جنوبی کوریا نے اچھا امتحان لیا۔انہوں نے گیند کو اپنے قبضے میں رکھا اور ہندوستان پر دباؤ بنایا۔ ہندوستان نے حالانکہ اس کی کوششوں کو اچھی طرح سے ناکام کیا۔جنوبی کوریا کے پاس کچھ اچھے موقع تھے لیکن پہلے 15منٹ میں کوئی گول نہیں ہوا۔کوریا نے حالانکہ دوسرے پیریڈ میں دبدبہ بنایا اور دو منٹ کے اندر تین پنالٹی کارنر حاصل کئے۔ ہندوستانی گول کیپر سویتا نے اچھی کارکردگی کرکے ٹیم پر سے خطرہ کو ٹالا۔کوریا کو آخر میں 24 ویں منٹ میں گول کرنے میں کامیابی ملی جب ہندوستانی جوابی حملہ کا دفاع کرنیکی اچھی پوزیشن میں نہیں تھے۔ایم ہیون کی پارک دائیں سرے کی کرسی سے گیند آگے لے کر بڑھا۔انہوں نے ہندوستانی گول کی جانب گیند بڑھائیی اور لی نے ڈفلیکٹ سے اس دور میں پہنچایا۔ایک گول سے پچھڑنے کے بعد ہندوستانی ٹیم فارم حاصل کرنے کے لئے جوجھتی رہی۔

ایک نظر اس پر بھی

آئرلینڈ نے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو سیریز کے تیسرے اور آخری یک روزہ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی

  کپتان اینڈی بال برنی (113) اور افتتاحی بلے باز پال اسٹارلنگ (142) کی شاندار سنچریوں کی بدولت آئرلینڈ نے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو سیریز کے تیسرے اور آخری یک روزہ میچ میں سات وکٹوں سے ہراکر زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔