ہندوستان میں کورونا کے یومیہ معاملات میں معمولی کمی، 41649 نئے کیسز، 591 مریضوں کی موت

Source: S.O. News Service | Published on 31st July 2021, 12:56 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،31؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے یومیہ سامنے آنے والے معاملات میں معمولی کمی آئی ہے، تاہم نئے کیسز کی تعداد 40 ہزار سے زیادہ رہی۔ دریں اثنا ، جمعہ کو 52 لاکھ 99 ہزار 36 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی۔ اب تک ملک میں 46 کروڑ 15 لاکھ 18 ہزار 479 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 41649 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 16 لاکھ 13 ہزار 993 ہو گئی ہے۔ اس دوران 37 ہزار 291 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے لوگوں کی کل تعداد بڑھ کر 30781263 ہو گئی ہے۔

ایکٹو کیسز 3765 کے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 8 ہزار 290 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 593 مریضوں کی موت کی وجہ سے ، اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 23 ہزار 810 ہو گئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح 1.29 فیصد، ری کوری کی شرح 97.37 فیصد اور اموات شرح 1.34 فیصد ہے۔

مہاراشٹر میں ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 1062 کم ہو کر 80871 ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا ، ریاست میں 7431 مریضوں کی صحت یابی کے بعد ، کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6083319 ہوگئی ہے ، جبکہ 231 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 132566 ہوگئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...