روڈ سیفٹی ورلڈ سیریزٹی 20- ٹورنامنٹ میں ہندوستان لیجنڈنے سری لنکا لیجنڈ کے شکست دی،آل رائونڈر یوسف پٹھان اور یووراج سنگھ کی طوفانی نصف سنچری

Source: S.O. News Service | Published on 22nd March 2021, 1:10 PM | اسپورٹس |

رائے پور،22؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی)  یوراج سنگھ (60) اور یوسف پٹھان (62) کی شاندار نصف سنچریوں اور پٹھان بھائیوں یوسف اور عرفان کی بہترین گیندبازی سے انڈیا لیجنڈس نے سری لنکا لیجنڈس کو یہاں فائنل میں اتوار کو 14رن سے شکست دیکر روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کا خطاب اپنے نا م کرلیا۔انڈیا لیجنڈس نے اپنے تین وکٹ محض 78رن پر گنوانے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے یوراج اور یوسف کی بہترین نصف سنچریوں سے 20اوور میں چار وکٹ پر 181رن کا مضبوط اسکور بنایا اور پھری لنکا کو 20اوور میں 7 وکٹ پر 167رن پر روک کر خطاب اپنے نام کرلیا۔

اس سے قبل نوان کلاسیکرا کے 5 وکٹوں کے بعد اپنے بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت سری لنکا لیجنڈز نے جمعہ کی رات یہاں شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے لیجنڈز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز ٹی 20 ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ انڈیا لیجنڈز نے پہلے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز لیجنڈز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔سری لنکا لیجنڈز نے پہلے بالنگ کرتے ہوئے نوان کلوسیکرا کے پانچ وکٹوں کی بدولت جنوبی افریقہ کے لیجنڈز کو 125 رن پر آل آؤٹ کیا اور پھر اس نے 17.2 اوورز میں2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقہ لیجنڈز سے ملے 126 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے کے مقصد سے اتری سری لنکا لیجنڈز کو پہلا جھٹکا 20 کے اسکور پر لگا جب اس نے کپتان تلک رتنے دلشان (18) کا وکٹ گنوا دیا۔ دلشان نے 17 گیندوں پر چار چوکے لگائے ۔کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد سنت جیہ سوریہ (18) اور اپل ترنگا (ناٹ آؤٹ 39) نے دوسری وکٹ کے لئے 39 رنز کی شراکت سے سری لنکا کو مضبوط کیاتھا۔ اس کے بعد جیہ سوریہ بھی آؤٹ ہوگئے ۔ انہوں نے 18 گیندوں پر چار چوکے لگائے۔ اس کے بعد ترنگا نے چنتکا جے سنگھے (ناٹ آؤٹ 47) کے ساتھ تیسری وکٹ کے لئے 70 رنز کا اضافہ کرکے سری لنکا کو 8 وکٹ سے فتح دلائی اور اسے فائنل میں پہنچادیا۔ ترنگا نے 44 گیندوں میں 5چوکے لگائے اور جے سنگھے نے 25 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور ایک چھکا لگایا۔جنوبی افریقہ لیجنڈز کے لئے مکھایا انٹینی اور الویرو پیٹرسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کیاتھا۔

اس سے قبل، تیز گیند باز نووان کل سیکرا (4 اوور، 25 رنز، 5 وکٹ) کی جارح بالنگ کی بدولت سری لنکا لیجنڈز نے جنوبی افریقہ کے لیجنڈز کو 125 رنز پر آؤٹ کردیا اور آٹھ وکٹ سے جیت کر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرنے اتری جونٹی روہڈس کی قیادت والی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور وقفے وقفے پر وکٹیں گنواتی چلی گئی جس کی وجہ سے وہ بڑے اسکور تک نہیں پہنچ سکی۔ جنوبی افریقہ کے لئے مورنے وین وک نے 47 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ الویرو پیٹرسن نے 27 گیندوں میں پانچ چوکوں کی بدولت 27 رنز کی شراکت کی۔ وہیں جسٹن کیمپ نے 15، کپتان جونٹی روڈس نے چار، جانڈر ڈی بروئن نے سات، راجر ٹیلی میچس نے پانچ اور تھانڈی تاشبالا نے ایک رن بنائے ، جبکہ اینڈریو پٹک، مکھایا انٹینی اور مونڈے زینڈکی کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے ۔

سری لنکا لیجنڈز کے لئے کل سیکرا نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 25 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ سنت جیہ سوریہ، پرویز مہروف اور کوشلیا ویرتنے نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...