پاکستان کی گیدڑ بھپکی، کشمیرپرنیوکلیئرجنگ کا خطرہ پاک کی اعلیٰ سطحی میٹنگ بھی بے نتیجہ،پاکستانی سفارتخانوں میں کشمیر ڈیسک بنانے کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th August 2019, 12:11 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،18اگست(ایس او نیوز؍ایجنسی)مرکزی وزیردفاع راجناتھ سنگھ کی جانب سے ہندوستان اپنی ”نوفرسٹ یوز“ (پہلے استعمال نہ کرنے) کی نیوکلیئرپالیسی کا جائزہ لے سکتا ہے، سخت بیان پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے پاکستانی فوج کے ترجمان جنرل آصف غفورنے کہا کہ کشمیرپریقینی طورپرنیوکلیئر جنگ کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سکیورٹی اہلکار ہندوستان کے کسی بھی حملے کا جواب دینے کیلئے پوری طرح سے تیارہے۔وہیں ہر طرف سے ملی شکست سے بوکھلائی پاکستانی حکومت نے آج کشمیر ایشو پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی۔ ایسے میں ہندوستان کے لیے یہ میٹنگ سیاسی اور سفارتی نظریہ سے کافی اہم تھی۔ ہندوستان سمیت دنیا کے دیگر ملک اس پر نظر بنائے ہوئے تھے کہ آخر اب کشمیر معاملے میں پاکستان کا کیا اسٹینڈ ہوگا؟۔میٹنگ تو ختم ہوگئی لیکن صحیح صورتحال سامنے نہیں آسکی۔پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ہفتہ کوکہا کہ پاکستان اپنے بیرون ممالک دفاترمیں ایک”کشمیرسیل“ بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اہم دارالحکومتوں کی شناخت کی جائے گی اورسبھی سفارت خانوں میں ایک کشمیرڈیسک بنائی جائے گی۔پاکستان کا یہ بیان وزیردفاع راجناتھ سنگھ کے بعد آیا ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کووزیردفاع راجناتھ سنگھ نے پوکھرن میں کہا تھا کہ نیوکلیئرہتھیاروں کے استعمال کولے کراب تک ہماری پالیسی”پہلے استعمال نہ کرنے“ کی رہی ہے۔ اب مستقبل میں کیا ہوتا ہے، یہ اس وقت کے حالات پرمنحصرکرتا ہے۔ راجناتھ سنگھ کے اس بیان کے بعد پاکستان کی بوکھلاہٹ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد اس نے کہا ہے کہ کشمیرپرنیوکلیئرجنگ کا خطرہ ہے۔ واضح رہے کہ ملک کی مودی حکومت کے جموں وکشمیرسے دفعہ 370 کی بیشترشقوں کو ہٹانے اورریاست کی تقسیم کرنے سے پاکستان بری طرح سے بوکھلایا ہوا ہے۔ اپنی اس بوکھلاہٹ کے سبب وہ پوری دنیا سے اس معاملے میں مداخلت کا مطالبہ کررہا ہے، لیکن اسے ہرطرف سے مایوسی کے علاوہ اورکچھ ہاتھ نہیں لگ رہاہے۔ دنیا کے بڑے ملک امریکہ، چین اورروس بھی اس کی کوئی مدد نہیں کررہے ہیں۔ اسی کے سبب پاکستان اپنے ناپاک منصوبوں کومسلسل اپنے بیانات سے ظاہرکررہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...