ہندوستان ڈیجیٹل فروغ اورترقی کے دورسے گذررہاہے ، سنگاپورمیں جاری فنٹیک فیسٹول میں وزیراعظم کاخطاب

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 15th November 2018, 2:30 AM | ملکی خبریں | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

سنگاپور:14/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیراعظم نے سنگاپورمیں جاری فنٹیک فیسٹول میں خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ہندوستان پر چھاجانے والے مالیاتی انقلاب اور ہندوستان کے 1.3 ارب عوام کی زندگی میں بہتر تبدیلیوں کا اعتراف ہے۔ہندوستان اور سنگاپور ہندوستانی اور آسیان ملکوں کے چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروباری اداروں کوایک دوسرے کے درمیان رابطہ کاری کے لیے کام کررہے ہیں۔یہ دونوں ملک ایک ہندوستانی پلیٹ فارم پر کام کرتے ہوئے اسے عالمی پیمانے تک وسعت دینے کے لیے کام کررہے ہیں۔مودی نے کہاکہ ہم آج ٹکنالوجی کے ذریعہ لائی جانے والی تاریخی تبدیلیوں کے دور میں جی رہے ہیں۔ڈیسک ٹاپ سے کلاؤڈ تک ، انٹر نیٹ سے سوشل میڈیا تک، انفارمیشن ٹکنالوجی خدمات سے انٹر نیٹ کی وسیع وعریض دنیا تک ہم نے ایک انتہائی قلیل مدت میں طویل مسافت طے کی ہے۔ کاروباروں میں آج بھی روزانہ رخنہ اندازیاں ہوتی رہتی ہیں۔عالمی معیشت کاکردار تبدیل ہورہا ہے۔ٹکنالوجی نئی دنیا میں مقابلہ جاتی سرگرمیوں اورطاقت کی نئی تعریفیں وضع کررہی ہے۔ہندوستان میں اس نے حکمرانی اور خدمات کی فراہمی کے نظام میں زبردست تبدیلیاں پیدا کی ہیں۔اس نے جدت طرازی ، امیدوں اور مواقع کے نئے دور کا آغاز کیا ہے۔اس نے کمزوروں کو بااختیار بنایا ہے اور حاشئے پر پڑے لوگوں کو مرکزی قومی دھارے میں شامل کیا ہے۔ اس نے معاشی رسائی کو مزید جمہوری بنایا ہے۔مودی نے کہاکہ ہماری جن دھن یوجنا کا مقصد ہر ہندوستانی شہری کو ایک بینک کھاتہ دستیاب کرانا ہے۔ محض تین برس کی محدود مدت میں ہم نے بینکوں میں 330 ملین نئے کھاتے کھولے ہیں۔آج شناخت ،وقار او ر مواقع کے 330 ملین ذرائع موجود ہیں۔ب کسی دوردراز کے گاؤں میں رہنے والے کسی غریب شہری کو اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے یا تو طویل سفر کرنا پڑے گا نہ کسی بچولئے کو رقم دینی ہوگی۔اب نقلی کھاتے سرکاری مالیات سے خون نہیں چوس سکیں گے۔ہم نے اس رساؤ کا تدارک کرکے 80 ہزار کروڑروپے یا بارہ ارب ڈالر سرمائے کی بچت کی ہے۔ اب غیر یقینی حالات میں زندگی گزارنے والے لاکھوں لوگوں کو ان کے کھاتوں میں بیمہ فراہم کرایا جارہا ہے اور ان کے دورضعیفی میں ان کی پنشن کی سلامتی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ہندوستان مختلف النوع حالات اور چیلنجوں کا ملک ہے۔ اس لئے ہمارے تدارکات اور سد باب کے طریقے بھی متنوع ہونے چاہئیں ۔ ہمارا ڈجیٹائزیشن اس لئے کامیاب رہا ہے کیونکہ ادائیگی سب کی ضروریات کی تکمیل کرتی ہے۔جو لوگ موبائل اور انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں ، ان کے لئے اپنی ادائیگی کا سچا پتہ استعمال کرتے ہوئے۔کھاتوں کے درمیان ادائیگی کے عمل کا انتہائی جدید ترین ،سہل ترین اور لامحدود پلیٹ فارم دستیاب ہے۔وہ لوگ جو انٹرنیٹ کے بغیر موبائل استعمال کرتے ہیں ، ان کے لئے بارہ زبانوں میں یو ایس ایس ڈی کا نظام موجود ہے۔اوران لوگوں کے لئے جو نہ تو موبائل استعمال کرتے ہیں نہ انٹر نیٹ ۔آدھارپرمبنی ادائیگی کا نظام موجود ہے ،جس میں بایو میٹرک کا استعمال کیا جاتا ہے۔اس میں اب تک ایک ارب سے زائد سودوں کا اندراج ہوچکا ہے اور محض دو برس کی مختصر مدت میں اس میں چھ گنا اضافہ ہوا ہے۔اب بینک انہیں قرض فراہم کرارہے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی قرض کے متبادل پلیٹ فارم ، مالیہ کاری کے جدت طراز طریقے پیش کررہے ہیں۔ اب انہیں خطیر شرح سود پر بازار سے غیر رسمی قرض حاصل کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔اور اب اسی ماہ ہم نے بہت چھوٹے ،چھوٹے اوردرمیانہ درجے کے کاروباروں کے لئے ایک کروڑروپے یا ایک لاکھ 50 ہزار ڈالر تک کے قرضوں ک منظوری کا وعدہ کیا ہے۔یہ قرض محض 59 منٹ کی کمترین مدت میں بینک جائے بغیر دستیاب کرا ئے جاسکیں گے۔ڈجیٹل ٹکنالوجی سے نہ صرف شفافیت پیدا ہورہی ہے بلکہ سرکار کی گورنمنٹ ای 150 مارکیٹرجی ای ایم جیسی جدت طرازیوں کے ذریعہ بدعنوانیاں بھی ختم کی جارہی ہیں ۔ یہ سرکار ی ایجنسیوں کے ذریعہ کی جانے والی خریداریوں کا ایک مربوط پلیٹ فارم ہے۔یہ سب کچھ فراہم کراتا ہے۔ تلاش اور موازنہ ، ٹینڈر ، آن لائن آرڈرکرنا ،ٹھیکے تیار کرنا اور ادائیگیاں ،قصہ مختصر ساری سہولیتں دستیاب کراتا ہے۔آج اس کی 6 لاکھ سے زائد مصنوعات موجود ہیں۔تقریباََ 30 ہزار خریدار تنظیمیں اور ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد فروخت کاروں اور خدمات فراہم کاروں کا اندراج اس پلیٹ فارم پر کیاجاچکاہے۔مودی نے کہاکہ آج ہندوستان میں فنٹیک کی جدت طرازیوں اور کاروبار کا ایک دھماکہ سا ہورہا ہے۔ اس نے ہندوستان کو دنیا بھر میں ایک تیزرفتاری سے ترقی کرنے والا فنٹیک اور اسٹارٹ اپ ملک بنادیا ہے۔آج ہندوستان میں فنٹیک اور صنعت 4.0 تیزی کے ساتھ ابھررہے ہیں۔ آج ہمارے نوجوان ایسے ایپ تیار کررہے ہیں ، جن سے کاغذ کے بغیر ،نقدی کے بغیر ، موجودگی کے بغیر ، محفوظ سودوں کے خواب کو ہر ایک کے لئے ممکن بناتے ہیں۔ یہی دراصل انڈیا اسٹیک کی حقیقی حیرت ہے ، جو بہت ہی سادہ طریقے سے ایپلی کیشن پرامنگ انٹر فیس کو یقینی بناتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے بینکوں ،ضابطہ کاروں اور صارفین کے لیے حل تلاش کرنے کی مشینیں ،آرٹیفیشیل انٹلی جنس اور بلوک چین استعمال کررہے ہیں ۔ یہ لوگ صحت او ر تعلیم سے بہت چھوٹے قرض اور بیمے تک ہمارے تمام قومی ،سماجی مشن کی پاسداری کررہے ہیں۔مودی نے مزیدکہاکہ ہندوستان میں دستیاب صلاحیتو ں کا زبردست مجموعہ ڈجیٹل انڈیا اور اسٹارٹ اپ انڈیا جیسے اقدامات کے پیدا کردہ ماحولیاتی نظام سے زبردست فوائد حاصل ہورہے ہیں۔اس کے لئے امدادی پالیسیاں ،ترغیبات اور مالیہ فراہمی کے پروگرام بھی چلائے جارہے ہیں۔ یہ اس لئے بھی ہمارے لئے زیادہ معاون ہے کہ ہندوستان میں دنیا بھر سے زیادہ اعداوشمار کی کھپت اور ارزاں شرحوں پر اعدادوشمار دستیاب ہیں۔ ہندوستان واقعی فنٹیک کی سہولیات کا سب سے زیادہ استعمال کرنے والا ملک ہے۔اس لیے میں تمام فنٹیک کمپنیوں سے کہتا ہوں کہ ہندوستان آپ کی بہترین منزل ہے۔ ایل ای ڈی بلب تیار کرنے والی صنعت نے ہماری معیشت کو زبردست بلندی عطا کردی ہے۔ علاوہ ازیں اس صنعت سے ٹکنالوجی کو عالمی سطح پرمزید کفایتی بنا یا جاسکا ہے۔ اسی طرح ہندوستان کے وسیع ترین بازار فنٹیک کی کمپنیوں کو معیاروں کے حصول ، خطرات میں تخفیف اور قیمتوں میں کمی کرکے عالمی حیثیت حاصل کرنے کی سہولیت فراہم کراتے ہیں۔ہندوستان کی کہانی فنٹیک کے چھ عظیم ترین فوائدکی کہانی بیان کرتی ہے ،جس میں رسائی ،شمولیت ،رابطہ کاری ،جینے کی آسانی ،مواقع اورجوابدہی کی ذمہ داری شامل ہے۔آج پور ی دنیا میں خطہ ہند ۔ اوقیانوس اور لاطینی امریکہ تک ہماری کہانیاں نہ صرف حوصلہ افزا ہیں بلکہ غیر معمولی جدت طرازیوں اور عام زندگی میں تبدیلیاں پیداکرنے کی کہانیاں ہیں۔ ہماری توجہ سبھی کے لئے ایسی ترقی پر مرکوز ہونی چاہئے، جس میں حاشئے پر پڑے دور دراز کے مفلوک الحال لوگوں کی ترقی بھی شامل ہو۔ ہمیں دنیا میں بینک کھاتوں کی سہولت سے محروم 1.7 ارب افراد کو رسمی مالیاتی بازار تک رسائی دستیاب کرانی ہے۔ہمیں دنیا بھر کے غیر رسمی شعبوں کے ایک ارب سے زائد مزدوروں کو بیمے اور پنشن کی سہولت فراہم کرانی ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں اب تک یہ سہولت دستیاب نہیں ہوسکی ہے۔ہم فنٹیک کو اس لئے بھی استعمال کرسکتے ہیں کہ ہمارا کوئی بھی خواب اپنی عملی تعبیر سے محروم نہ رہ جائے ، ہمارا کوئی بھی کاروبار مالیہ کے فقدان کے سبب ترقی نہ کرسکے۔ہمیں اپنے مالیاتی اداروں اور بینکوں کو خطرات کے انتظام وانصرام ، جعل سازیوں سے مقابلے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے مزید بھروسے مند بنانا ہوگا اور اس عمل میں رسمی طریقے حارج نہیں ہونے چاہئیں۔ہمیں ٹکنالوجی کو تکمیل ، ضابطہ کاری اور نگرانی میں بہتری پیداکرنے کے لئے استعمال کرنا ہوگا تاکہ جدت طرازیاں ترقی کرسکیں اور خطرات پر قابو پایا جاسکے۔ہمیں فنٹیک کے وسائل کو منی لانڈرنگ اور دیگر مالیاتی جرائم سے مقابلے کے لئے استعمال کرنا ہوگا۔مالیہ کا ابھرتا ہوا بازار اسی صورت میں ہماری بین رابطہ کاردنیا میں کامیاب ہوسکے گا ، جب ہمارے اعداد وشمار اور نظام بھروسے مند اور محفوظ ہو۔ہمیں تاروں سے مربوط اپنے عالمی نظام کو سائبر خطرات سے بچانا ہوگا۔ ہمیں اس امر کو بھی یقینی بنانا ہوگا کہ فنٹیک کے کاموں کی مقدار اور رفتار عوام کی فلاح اور فوائد کے لئے ہو نہ کہ اسے نقصان پہنچانے کے لئے ہو۔ مالیہ میں یہ ٹکنالوجی انسانی حالات میں راست رابطہ کاری میں بہتری کے لئے استعمال کی جانی چاہئے ،جس میں حاشئے پر پڑ یدو ردراز کے غریب لوگوں کے حالات زندگی تک راست رسائی حاصل ہو۔وزیراعظم نے کہاہندوستان پوری دنیا سے علم حاصل کررہا ہے اور ہم پوری دنیا کے ساتھ مل کر تجربات اور مہارتوں کی چہرہ کاری کریں گے۔کیونکہ ہندوستان کو دوسروں سے بہت زیادہ امیدیں ہیں اور ہم نے ہندوستان کے لئے جو خواب دیکھ رکھا ہے ، ہم اسی خواب کو پوری دنیا کا خواب بنانا چاہتے ہیں۔ یہ ہم سب کے لئے ایک مشترکہ سفر ہے۔اندھیرے کے مقابلے روشنی پھیلانے والے ، امیدیں اور خوشحالی لانے والے روشنیوں کے تیوہار دیپا ولی کی طرح اس سال بھی دیپاولی کا تیوہار انسانیت کے لئے بہتر مستقبل کے لئے کام کرنے کا نعرہ دے رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...