ہندوستان 3-1 سے سیریز جیت کر ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچا

Source: S.O. News Service | Published on 7th March 2021, 12:48 PM | اسپورٹس |

احمد آباد،7؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) آف اسپنر روی چندرن اشون (5/47) اور بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل (5/48) کی ایک اورعمدہ کارکردگی سے ہندوستان نے انگلینڈ کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے دن ہی ہفتہ کو اننگ اور 25 رن سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز 3-1 سے جیت لی اور اس کے ساتھ ہی اس نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی، جہاں اس کا مقابلہ انگلینڈ کے تاریخی لارڈس میدان میں 18 جون سے 22 جون تک نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوں گا۔

ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز میں 365 رنز بنا کر 160 رن کی اہم برتری حاصل کی اور انگلینڈ کودوسری اننگز میں 54.5 اوورز میں 135 رنز پر نمٹادیا۔ ہندوستان کی ٹیسٹ تاریخ میں یہ چھٹا موقع ہے جب اس نے پہلا ٹیسٹ گنوانے کے بعد واپسی کرتے ہوئے جیت حاصل کی ہے۔ اشون نے 47 رن پر پانچ اور پٹیل نے 48 رن پر پانچ وکٹ لئے۔ ہندوستان کی پہلی اننگ میں شاندار 101 رنز بنانے والے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

ہندوستان چنئی میں پہلا ٹیسٹ ہار گیا، لیکن پھر واپسی کرتے ہوئے چنئی میں دوسرا ٹیسٹ 327 رنز کے بڑے فرق سے جیت لیا۔ احمد آباد میں کھیلے گئے تیسرے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں ہندوستان نے آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور احمد آباد میں چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگز سے روند دیا۔ انگلینڈ کے بلے بازوں کے پاس دونوں ہندوستانی اسپنرز کا کوئی توڑ نہیں تھا، حالانکہ اس مقابلے کی پچ میں زیادہ ٹرن نہیں تھا، لیکن ذہنی دباو میں گھرے انگلینڈ کے بلے بازوں نے اشون اور پٹیل کے سامنے گھٹنے ٹیک دئے۔ اشون نے 22.5 اوور میں 47 رن دے کر پانچ اور پٹیل نے 24 اوورز میں 48 رن پر پانچ وکٹ لئے۔ اشون نے پہلی اننگ میں تین اور پٹیل نے چار وکٹ حاصل کئے تھے۔

اشون نے ڈینئل لارنس کو بولڈ کرکےانگلینڈ کی اننگ سمیٹی اور اپنا پانچواں وکٹ لیا۔ اشون کے کیریئر میں یہ 30واں موقع تھا جب انہوں نے ایک اننگ میں پانچ وکٹ حاصل کیا۔ اشون کو سیریز میں گیند اور بلے سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...