ہندستان بلا مقابلہ سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب

Source: S.O. News Service | Published on 18th June 2020, 11:13 AM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

واشنگٹن،18؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندستان کو جمعرات کے روز 22-2021 کے لئے ایشیاء پیسیفک زمرے سے اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کا غیر مستقل ممبر منتخب کر لیا گیا۔یہ آٹھواں موقع ہے جب ہندستان کو یو این ایس سی کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

اس نشست کے لئے منتظر سات ممالک کے درمیان ، ہندوستان کا 22-2021 کی مدت کے لئے بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا۔ یہ آٹھواں موقع ہے جب ہندستان توسیعی سلامتی کونسل کے لئے چنا گیا ہے۔

اقوام متحدہ میں ہندستان کے مستقل مشن نے ٹویٹ کیا ہے کہ "ممبر ممالک نے بھاری حمایت کے ساتھ 22-2021 کی مدت کے لئے سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست پر ہندوستان کا انتخاب کیا ہے۔ ہندوستان کو 192 ووٹوں میں سے 184 حاصل ہوئے۔"

ہندوستان کو امید ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کے لئے اپنی آٹھویں میعاد سے مثبت استفادہ کرے گا ، جس کیلئے جاپان ، جرمنی اور برازیل جیسے دوسرے دعویداربھی ہیں۔ ہندوستان 1951-1950 ، 1968-1967 ، 1973-1972 ، 1978-1977 ، 1985-1984 ، 1992-1991 اور حال ہی میں 2012-2011 میں کونسل کے غیر مستقل ممبر کے طور پر منتخب ہوا ہے۔

اس ماہ کے شروع میں ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہندستان کی سلامتی کونسل میں ایک اور میعاد کے تعلق سے ترجیحات اور نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ "عصری حقائق کی عکاسی کے لئے اصلاحی کثیرالجہتی" ہندستان کی ترجیحات میں شامل ہوگا۔

سلامتی کونسل کے ہر نئے ممبر کو ڈالے گئے ووٹوں کا دو تہائی جیتنے کی ضرورت ہوتی ہے - یعنی اگر تمام 193 ممالک ووٹ دیتے ہیں تو 128 ووٹ لازمی ہیں۔ مندوبین کو فاتح کی تصدیق کے لئے متعدد بار ووٹ دینا پڑسکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کے 15 ارکان ہیں۔ ان میں سے پانچ مستقل اور 10 غیر مستقل ممبر ہیں۔ مستقل اراکین امریکہ ، روس ، برطانیہ ، فرانس اور چین کو "P-5" کہا جاتا ہے۔آدھے غیر مستقل ممبران کا انتخاب ہر سال ، یکم جنوری سے ، دو سال کی مدت کے لئے ہوتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...