دہلی تشدد، سی اے اے داخلی معاملہ، ہندوستان میں مسلمانوں سے تفریق نہیں ہوتی: ڈونلڈ ٹرمپ

Source: S.O. News Service | Published on 26th February 2020, 10:31 AM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

نئی دہلی،26/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندستان میں مسلمانوں سے تفریق کئے جانے کے الزامات کو سرے سے خارج کرتے ہوئے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور دہلی میں فرقہ وارانہ تشدد کو ہندستان کاداخلی معاملہ قرار دیتے ہوئے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ ہندستان کے دو روزہ دورہ کومکمل کرنے کے بعد یہاں ایک پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے ہندستانی، امریکی اور دیگر غیرملکی میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے کھل کر جواب دیئے۔

امریکی صدر نے جموں وکشمیر سے آئین کے آرٹیکل 370کو ہٹائے جانے کے بارے میں بھی تبصرہ کرنے سے انکار کیا اور اس بات کی بھی تردید کی کہ انہوں نے کشمیر پر ہندوستان اور پاکستان کے مابین ثالثی کی کوئی بھی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے دہشت گردی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ وہ ہندستان اور پاکستان کے ساتھ مل کر اس مسئلہ کو حل کرنا چاہتے ہیں۔

یہ پوچھے جانے پر کیا وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ان کی ہندستان میں مسلمانوں کے ساتھ تفریق کئے جانے کے بارے میں کوئی بات ہوئی، امریکی صدر نے کہا کہ ان کی مودی کے ساتھ ہندستان میں مذہبی آزادی کے تعلق سے بات ہوئی ہے۔ مودی مذہبی آزادی کے حق میں ہیں اور انہوں نے بہت اچھا جواب دیا اور موثرطریقہ سے اپنا موقف ظاہر کیا۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ 20کروڑ مسلمان اس ملک میں رہتے ہیں اور وہ مسلم برادری کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

امریکہ میں مسلمانوں کے داخلہ پر لگائی گئی پابندی کے بارے میں سوال پر ٹرمپ نے کہاکہ انہوں نے یہ پابندی مذہب کی بنیاد پر نہیں بلکہ نظم و ضبط کی وجہ سے لگائی ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ ان ممالک کے لوگ امریکہ میں آئیں جو اپنے یہاں تشدد میں ملوث ہیں۔

سی اے اے اور دہلی کے فرقہ وارانہ فساد کے بارے میں سوال پوچھے جانے پر ٹرمپ نے کہاکہ ہم نے مذہبی آزادی پر بات کی۔ مودی چاہتے ہیں کہ سب لوگوں کو مذہبی آزادی حاصل ہو۔ انہوں نے اس کے لئے کافی کوششیں بھی کی ہیں۔ میں نے کچھ نہایت ذاتی حملوں کے بارے میں سنا ہے لیکن میں نے ان پر بات نہیں کی۔ یہ ہندوستان کا معاملہ ہے۔ میں یہ ہندوستان پر چھوڑ دینا چاہتا ہوں اور امید ہے کہ وہ اپنے لوگوں کے لئے صحیح فیصلہ کریں گے۔

کشمیر پر ثالثی کی ان کی پرانی تجویز کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی کشمیر پر ثالثی کی بات نہیں کی۔ کشمیر یقینی طورپر ہندستان اور پاکستان کے مابین ایک بڑا مسئلہ ہے اور ددونوں ملک اس مسئلہ کو حل کرلیں گے۔ وہ کافی وقت سے اس کی کوشش کررہے ہیں۔ جموں وکشمیر سے آئین کے آرٹیکل 370ہٹائے جانے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ میں نے 370پر کچھ نہیں کہا۔ میں اسے ہندوستان پر چھوڑتا ہوں۔

پاکستان کی زمین سے پنپنے والی دہشت گردی کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم نے اس معاملہ میں لمبی بات چیت کی ہے۔ یقیناََ یہ ایک مسئلہ ہے۔ میں نے کہاکہ میں اس کے لئے جو بھی مدد کرسکتا ہوں کروں گا کیونکہ دونوں سربراہان وزیراعظم مودی اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے اچھے تعلقات ہیں۔ جو کچھ میں ثالثی میں مدد کرسکتا ہوں میں کروں گا۔ انہوں کہاکہ پاکستان کشمیر کے تعلق سے کوشش کررہا ہے۔کشمیر طویل عرصہ سے لوگوں کی آنکھ کا کانٹا بنا ہوا ہے۔ ہر کہانی کے دو پہلو ہوتے ہیں۔ آج ہم نے دہشت گردی کے پہلو پر لمبی بات چیت کی۔

ہندوستان اور امریکہ کے مابین کاروبار کے بارے میں ایک سوال پر ٹرمپ نے کہاکہ انہیں کاروبار سے متعلق مسائل کے بارے میں معلوم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سے پہلے جو حکومت تھی اسے نہیں پتہ تھا۔ جیسے چین کے ساتھ سب نے کہا تھا کہ سودا نہیں کرسکوگے۔ ہم نے فیس لگائی اور اس سے ہمیں اچھا فائدہ ہوا۔

انہوں نے ہارلے ڈیوڈسن کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ اس بائک پر ہندوستان نے کئی ڈیوٹی لگا رکھی ہیں پر جب ہندستان امریکہ میں بائک فروخت کرتا ہے تو ڈیوٹی نہیں لگتی۔ انہوں نے کہاکہ میں چاہتا ہوں کہ جو ہوتا ہے وہ دو طرفہ وہ۔ ہم جانتے ہیں کہ ہندستان کے ساتھ کاروباری خسارہ طویل عرصہ سے چل رہا ہے۔ ہندستان بہت زیادہ ڈیوٹی لیتا ہے۔ جو ہم پہلے ہندستان کو دیتے تھے وہ اب بند ہوگیا ہے۔

انہوں نے ہندوستان کے دورہ میں تین ارب ڈالر سے زیادہ کے دفاعی سودوں کو امریکہ کی معیشت کے لئے حصولیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندستان امریکہ سے تیل اور گیس بھی خرید رہا ہے۔ اس سے امریکہ کو فائدہ ہورہا ہے۔ جاپان سے بھی امریکہ کو سودوں کے ذریعہ چالیس ارب ڈالر مل رہے ہیں۔

امریکہ میں ہندوستان کی سرمایہ کاری کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہندستان ایک بڑا کھلاڑی بنے گا۔ یہاں دنیا کی دوسری سب سے بڑی آبادی ہے اور یہ بہت شاندار ملک ہے۔ ہندستان کے لوگ بہت کچھ کررہے ہیں۔ تعلیم کے شعبہ میں امریکہ بہت سارے ہندستانی آتے ہیں جو بہت اچھی کارکردگی کررہے ہیں۔ ہندستان کا مستقبل بہت روشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں کام کرنا بہت بہتر ہے۔ انہوں نے آرسلر متل کے ذریعہ امریکہ میں اسٹیل صنعت کو پھر سے کھڑا کرنے کے لئے اربوں ڈالر کی امریکہ میں سرماری کاری کی تعریف کی۔

دنیا میں اسلامی دہشت گرد ی کے تعلق سے پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ ہم نے بغدادی اور سلیمانی کو مار ڈالا۔ جو سڑکوں پر بم پھینکتے تھے، سب مارے گئے۔ انہوں نے افواج کے جوانوں کے زخمی ہونے کابھی ذکر کیا اور آئی ایس آئی ایس کے خاتمہ کیلئے ایران اور روس سے بھی مثبت کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

کورونا وائر س کے بحران کے بارے میں انہوں نے چین کے صدر شی جن پنگ کی تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ انہیں جس طرح سے کام کرنا چاہئے، وہ نہیں کررہے ہیں۔ انہوں نے ہندستان اور امریکہ کی طرف سے اس سے بچنے کے لئے لگائی گئی پابندیوں کی حمایت کی اور کہاکہ امریکہ اور ہندستان دونوں نے اس پر کنٹرول کے لئے بہت اچھا کام کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔