عمر خالد کی گرفتاری پر یوگیندر یادو اور شہلا بھی ناراض، مودی حکومت پر کیا حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 14th September 2020, 11:09 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،14؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی پولس کی اسپیشل سیل کے ذریعہ جے این یو کے سابق طلبا لیڈر عمر خالد کی یو اے پی اے کے تحت گرفتاری کے خلاف دانشور طبقہ میں حیرانی اور ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ کئی افراد مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں اور اس گرفتاری کو پوری طرح سے غلط ٹھہرا رہے ہیں۔ 'سوراج ابھیان' کے لیڈر یوگیندر یادو نے اس تعلق سے ایک ٹوئٹ بھی کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ "مجھے حیرانی ہو رہی ہے کہ عمر خالد جیسے نوجوان، اچھی سوچ اور اصول پسند سماجی کارکن کے خلاف یو اے پی اے کا استعمال کیا گیا ہے۔"

یوگیندر یادو نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ "خالد نے ہمیشہ کسی بھی طرح کے تشدد اور فرقہ پرستی کی مخالفت کی ہے۔ بلاشبہ وہ ان لیڈروں میں سے ہے جس کا ہندوستان اہل ہے۔ دہلی پولس ہندوستان کے مستقبل کو طویل مدت تک حراست میں نہیں رکھ سکتی۔"

سماجی کارکن ہرش مندر نے بھی عمر خالد کے حق میں آواز اٹھائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمر خالد ان ہزاروں آوازوں میں سے ایک ہے جنھوں نے خاص طور سے پرامن، غیر تشدد اور جمہوری طریقوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے ملک بھر میں ہوئے سی اے اے مخالف مظاہروں میں آئین کے حق میں بات کی۔ علاوہ ازیں عمر خالد کے تعلق سے نوجوان خاتون لیڈر شہلا راشد نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے پی ایم مودی کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ "جس طرح مودی کی 'ڈگری-شادی' فیک ہے، اسی طرح یہ کیس بھی فیک ہے۔"

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...