نیوزی لینڈ کو 372 رنز سے شکست، ہندوستان نے گھریلو میدان پر لگاتار 14ویں ٹیسٹ سیریز جیتی

Source: S.O. News Service | Published on 6th December 2021, 9:03 PM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی،6؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) آف اسپنر روی چندرن اشون اور جینت یادو کے چار چار وکٹوں کی بدولت ہندوستان نے دوسرے کرکٹ ٹسٹ میچ کے صبح کے سیشن میں نیوزی لینڈ کو 167 رنز پر ٖڈھیر کرنے کے بعد 372 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 1-0 سے جیت لی۔ یہ ہندوستان کی گھریلو سیریز میں لگاتار 14ویں جیت ہے۔ رنز کے لحاظ سے بھی یہ ہندوستان کی سب سے بڑی جیت ہے۔ کل مہمان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی جبکہ آدھی ٹیم آج پہلے سیشن میں ہی آؤٹ ہوگئی۔

یہ میچ اعجاز پٹیل کے لیے یاد رکھا جائے گا جنہوں نے پہلی اننگز میں 10 وکٹیں لے کر اپنا نام تاریخ کے اوراق میں درج کرالیا۔ دوسری جانب مینک اگروال جنہوں نے پہلی اننگز میں سنچری اور دوسری اننگز میں نصف سنچری بنائی۔ جینت یادو نے آج چار وکٹ لیے۔ اشون نے اننگز کا آخری وکٹ لیا اور اسی کے ساتھ انہوں نے ٹسٹ کرکٹ میں اپنا 300 واں ٹسٹ وکٹ حاصل کیا۔ مینک اگروال کو پلیئر آف دی میچ اور اشون کو پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

انگلینڈ نے 9 وکٹ گنوانے کے باوجود چوتھا ٹیسٹ ڈرا کرایا

جیک کرولی (77) اور بین اسٹوکس (60) کی شاندار نصف سنچری اننگز اور نچلے آرڈر کے بلے بازوں کی ہمت افزا کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ایسیز ٹسٹ میچ کو 9 وکٹ سے گنوانے کے باوجود پانچویں اور آخری دن اتوار کو ڈرا کرالیا۔ آسٹریلیا یہ ٹسٹ ڈرا ہونے کے باوجود پانچ میچوں کی سیریز میں ...

بھٹکل میں ڈاکٹر محمد حنیف کولا ٹرافی تعلقہ لیول کرکٹ ٹورنامنٹ میں انفا کی شاندار جیت؛ فائنل میں شاہین مخدوم کو دی پانچ وکٹوں سے شکست

بھٹکل تعلقہ اسٹڈیم  المعروف وائی ایم ایس اے  میدان میں منعقدہ بھٹکل تعلقہ لیول کرکٹ ٹورنامنٹ میں انفا نے شاندار جیت درج کرتے ہوئے فائنل مقابلے میں شاہین مخدوم کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی جس کے ساتھ ہی  قریب ایک ماہ سے جاری ٹورنامنٹ  دلچسپ  مقابلوں  کے بعداختتام کو پہنچ گیا۔

مشہور آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے ہر سطح کے کرکٹ کو کہا الوداع

ہندوستان کے مشہور و معروف اسپن گیندباز ہربھجن سنگھ نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعہ اس بات کی جانکاری پوری دنیا کو دی۔ قابل ذکر ہے کہ ہربھجن سنگھ نے ہندوستان کے لیے 23 سال میں 711 وکٹ لیے۔

کانگریس لیڈران نے مرکزی حکومت پر لگایا پسماندہ ہندو سماج اورمظلوم طبقے کی ہتک کرنے کا الزام

ہرسال یوم جمہوریہ کی تقریب میں ریاستوں کی نمائندگی کرنےوالی نمائش  کا اہتمام ہوتاہے۔ اس مرتبہ  ریاست کیرلا کی جانب سےبھیجے گئے انقلابی شخصیت ، سماجی مصلح شری نارائن گرو مجسمہ کو نمائش میں شامل کرنے سے مرکزی حکومت نے انکار کیاہے۔ اس طرح  مرکزی حکومت نے بھارت کی تاریخی ، اہم ...

راگھو چڈھا کا الیکشن کمیشن پر الزام، کہا،الیکشن کمیشن کسی پارٹی کی مددکر رہا ہے

راگھو چڈھا نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے الیکشن کمیشن پر بڑا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ چند روز قبل ہم نے پریس کانفرنس کے ذریعے بتایا تھا کہ الیکشن کمیشن رولز میں تبدیلی کرکے نئی سیاسی جماعت کو رجسٹر کرناچاہتاہے۔ الیکشن کمیشن اس پارٹی کو انتخابی نشان دینے جا رہا ہے۔ ...

دہلی میں صبح سے دھند کی چادر، سردی کا ستم جاری

 قومی راجدھانی دہلی اور اس سے ملحقہ علاقوں کو ہفتہ کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور سردی کی لہر جاری رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راجدھانی اور این سی آر میں اگلے چار دنوں تک گھنی سے درمیانی دھند چھائی رہ سکتی ہے۔

جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے ہونہار فرزند کابڑا کارنامہ ۔ انٹرنیشنل سطح پر روشن کیا بھٹکل کانام

کہتے ہیں کہ درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے اور تعلیمی ادارے اپنے فارغین کی لیاقت اور صلاحیت سے پہچانے جاتے ہیں، ہندوستان میں بڑے تعلیمی اداروں کا نام کچھ شخصیات نے ہی روشن کیا ہے ،  الحمد للہ بھٹکل کے دینی و عصری تعلیم گاہوں کے طلبہ و طالبات بھی بڑی حد تک اپنی مادر علمی کی نیک  ...