دوسرا ٹیسٹ: ہندوستان نے سری لنکا کو 238 رنوں سے دی شکست، سیریز پر 0-2 سے قابض

Source: S.O. News Service | Published on 15th March 2022, 12:31 PM | اسپورٹس |

بنگلورو، 15؍ مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کا فیصلہ تیسرے ہی دن ہو گیا اور ہندوستان نے ایک بار پھر آسان فتح حاصل کر لی۔ پیر کے روز ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں تیسرے دن ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف 238 رنوں کی جیت درج کی۔ بلے بازی کے دوران سری لنکا کے کپتان دمتھ کرونارتنے نے اپنی سنچری مکمل کرتے ہوئے 107 رن بنائے، لیکن ان کے علاوہ کوئی دوسرا بلے باز کچھ خاص مظاہرہ نہیں کر سکا۔ ہندوستان کی طرف سے گیندبازی میں آر اشون نے 19.3 اوور میں 55 رن دے کر چار وکٹ لیے۔ دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن سری لنکا نے جب بلے بازی شروع کی تو اس کا ایک وکٹ پہلے سے ہی گرا ہوا تھا۔ ہندوستان نے پیر کے روز باقی 9 وکٹ بہ آسانی حاصل کر لیے۔ چائے کے بریک تک سری لنکا نے 39 اووروں میں چار وکٹ کے نقصان پر 151 رن بنائے تھے، لیکن اس بریک کے بعد وکٹ گرنے کا جو سلسلہ شروع ہوا تو 208 رن پر پوری ٹیم سمٹ گئی۔

تیسرے دن کے شروع میں کرونارتنے اور مینڈس نے اچھی بلے بازی کی تھی۔ اس دوران کرونارتنے خوش قسمت رہے کیونکہ وہ اشون کی گیند پر آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔ مینڈس نے 57 گیندوں پر اپنی 12ویں نصف سنچری مکمل کی۔ سیریز میں سری لنکا کی سب سے بہترین 97 رن کی شراکت داری کو اشون نے توڑی اور بلے باز مینڈس کو پنت کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

مینڈس کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی بلے باز ٹیم کو میچ جتانے کے لیے بڑی اننگ نہیں کھیل سکا اور نروشن ڈکویلا (وکٹ کیپر) کو چھوڑ کر سبھی بلے باز 10 رن کے اندر آؤٹ ہو گئے۔ نروشن ڈکویلا نے 12 رن بنائے اور گیندباز اکشر پٹیل کے اوور میں کیچ تھما بیٹھے۔ آر اشون نے اپنی گیندبازی سے سری لنکائی بلے بازوں کو کافی پریشان کیا۔ انھوں نے بلے بازوں پر دباؤ بنائے رکھا اور آخر تک وکٹ حاصل کرتے رہے۔ انھوں نے دوسری اننگ میں 4 وکٹ اپنے نام کیے۔ اس کے بعد جسپریت بمراہ سب سے کامیاب ہندوستانی گیندباز رہے جنھوں نے پہلی اننگ میں سری لنکا کے 5 وکٹ لیے تھے اور دوسری اننگ میں 3 وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ اکشر پٹیل کو 2 وکٹ اور رویندر جڈیجہ کو 1 وکٹ حاصل ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...