کورونا کا قہر جاری: ملک میں متاثرین کی تعداد 1.99 لاکھ کے قریب

Source: S.O. News Service | Published on 2nd June 2020, 12:43 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،2؍جون (ایس او نیوز؍یو این آئی)  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس وبا کے آٹھ ہزار سے زیادہ کیسز درج کیے جانے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 1۔99 لاکھ کے قریب پہنچ گئی اور اس دوران وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5598 ہو گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8171 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 198706 ہو گئی۔ اس دوران 204 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5598 ہو گئی۔ ملک میں اب تک ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 97582 ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر اس وبا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ریاست ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2358 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 76 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 70013 اور اس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2362 ہو گئی ہے۔ اس دوران ریاست میں 779 لوگ شفایاب ہوئے جس سے صحت مند ہونے والوں کی مجموعی تعداد 30108 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں تامل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے، جہاں مریضوں کی تعداد 23495 تک پہنچ گئی ہے اور 184 اموات ہوئی ہے جبکہ 13170 لوگوں کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی دی جا چکی ہے۔ کورونا وائرس سے قومی دارالحکومت دہلی کی بھی حالت کافی تشویشناک بنی ہوئی ہے اور ملک میں دہلی میں مریضوں کی تعداد کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ دہلی میں 20834 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 523 افراد کی جان جا چکی ہے جبکہ 8746 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ كووڈ- 19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ملک کی مغربی ریاست گجرات چوتھے نمبر پر ہے۔ گجرات میں اب تک 17200 افراد اس وبا سے متاثرہوئے ہیں اور 1063 افراد نے جان گنوائی ہے۔ اس کے علاوہ 10780 لوگ اس بیماری پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

راجستھان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے پھیل ر ہے ہیں اور یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 8980 ہو گئی ہے اور 198 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جبکہ 6040 لوگ مکمل طور ٹھیک ہوئے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں 8283 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 358 افراد کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے جبکہ 5003 شفایاب ہوئے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک 8075 افراد کورونا وائرس کی زد میں آئے ہیں اور 217 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 4843 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں 5772 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 325 افراد کی موت ہو چکی ہے اور اب تک 2306 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں اب تک کورونا وائرس سے 2792 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 88 افراد نے اس وبا کی وجہ سے جان گنوائی ہے۔ اس کے علاوہ یہاں 1491 افراد اب تک اس بیماری سے ٹھیک ہوئے ہیں۔

جنوبی ہندوستان کی دو ریاستوں آندھرا پردیش میں 3783 اور کرناٹک میں 3408 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ان ریاستوں میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بالترتیب 64 اور 52 ہے۔ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2601 ہو گئی ہے اور 31 اموات ہوئی ہے۔ پنجاب میں 45، بہار میں 24، ہریانہ میں 21، کیرالہ میں 10، اڑیسہ میں سات، اتراکھنڈ میں چھ، ہماچل پردیش اور جھارکھنڈ میں پانچ پانچ، آسام اور چنڈی گڑھ میں چار چار اور چھتیس گڑھ اور میگھالیہ میں اس وبا سے ایک-ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قانون بنا رہا مرکز، کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہو چکی ہے، اور اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران زور و شور کے ساتھ انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ کانگریس کے بڑے لیڈران بھی ملک کی مختلف ریاستوں میں ریلیاں، روڈ شوز اور انتخابی اجلاس سے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...