ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 750 سے تجاوز ، 20 کی موت
نئی دہلی،27؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں کورونا وائرس ’ كووڈ -19‘ سے اب تک 20 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 753 ہو گئی ہے۔ جمعہ کی صبح کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کے 27 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے اور اس کے 753 معاملات کی تصدیق ہو چکی ہے۔
753 میں سے 677 ہندوستانی اور 47 غیر ملکی ہیں۔ دریں اثنا، 67 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور 666 زیر علاج ہیں۔ اب تک کیرالہ، مہاراشٹر، کرناٹک، تلنگانہ، گجرات، راجستھان، اترپردیش اور دہلی میں سب سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں ۔