دوسرا ٹیسٹ: ہندوستان کی انگلینڈ پر تاریخی جیت، سیریز ایک ایک سے برابر

Source: S.O. News Service | Published on 16th February 2021, 8:53 PM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

چنئی،16؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی) ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کو چار ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں 317 رنوں سے ہرا دیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ کے چوتھے دن اپنی دوسری اننگ میں محض 164 رنوں پر آل آؤٹ ہو گئی۔ ہندوستان کی انگلینڈ کے خلاف رنوں کے حساب سے یہ سب سے بڑی جیت ہے۔ وہیں، رنوں کے اعتبار سے ہندوستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں یہ پانچویں سب سے بڑی جیت ہے۔

ہندوستان کی جانب سے اکشر پٹیل نے شاندار گیند بازی کی اور وہ انگلینڈ کے خلاف 5 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ وہیں، آر اشون نے تین اور کلدیپ نے 2 وکٹ حاصل کیے۔ اشون نے شاندار ہرفن مولا کھیل کا مظاہرہ کیا، ہندوستان کی دوسری اننگ میں اشون نے بلے بازی کرتے ہوئے سنچری اسکور کی اور انہوں نے 104 رن بنائے، جبکہ انگلینڈ کی پہلی اننگ میں انہوں نے پانچ وکٹ حاصل کیے۔ ہندوستان نے اس ٹیسٹ میچ کو جیت کر سیریز کو ایک ایک سے برابر کر لیا ہے۔

اس سے قبل دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے پہلے سیشن میں اشون نے اپنی شاندار اسپن گیند بازی کی۔ انہوں نے پنت کے ہاتھوں لارنس کو اسٹمپ کراکر انگلینڈ کو چوتھا دھچکا دیا، جب کہ بین اسٹوکس کو سلپ میں کوہلی کے ہاتھوں کیچ کراکر انگلینڈ کو پانچواں دھچکا دیا۔ لارنس 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور اسٹوکس صرف 8 رنز ہی بنا سکے۔

انگلینڈ کو 90 رنز کے اسکور پر پانچواں دھچکا لگا، جبکہ بھارت کو چھٹی کامیابی 110 رنز پر حاصل ہوئی۔ انگلینڈ کا ساتواں وکٹ 116 رنز کے مجموعی اسکور پر گرا۔ اس کے بعد انگلینڈ کا نواں وکٹ 126 پر اور آخری وکٹ 164 رنز پر گرا۔ آخر میں معین علی نے تیز بلے بازی کی اور 18 گیندوں پر 43 رنز بنا دیئے۔ انہوں نے 5 چھکے بھی لگائے، تاہم معین علی کلدیپ یادو کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

ٹی-20 ورلڈ کپ: پاکستان نے ہندوستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی

پاکستان نے اپنے اوپنرز کپتان بابر اعظم (ناٹ آؤٹ 68) اور محمد رضوان (ناٹ آؤٹ 79) کی شاندار نصف سنچریوں اور 152 رنوں کی ریکارڈ اوپننگ پارٹنرشپ کی مدد سے آئی سی سی ٹی-20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کو یکطرفہ انداز میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں مسلسل پانچ میچوں میں شکست کھانے کا سلسلہ توڑ ...

ٹی۔ 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر آسٹریلیا کا فاتحانہ آغاز

آسٹریلیا نے ہفتہ کے روز اپنے گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت یہاں ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر پورے پوائنٹس حاصل کئے۔ آسٹریلیا نےجنوبی افریقہ کو گروپ 1 کے اس مقابلے میں نو وکٹوں پر 118 رن کے معمولی اسکور پر روکنے کے بعد 19.4 اوور ...

آئی پی ایل فائنل میں چنئی نے دی کولکاتا نائٹ رائڈرس کو شکست، چنئی بنا چوتھی مرتبہ آئی پی ایل چیمپئن

سلامی بلے باز ڈو پلیسسز (86) کی بہترین نصف سنچری کے ساتھ روبن اتھپا کے (31) اور معین علی کے (ناٹ آؤٹ37) کی جارحانہ اننگز کے نتیجے میں چنئی سپر کنگس نے کولکاتا نائٹ رائڈرس کو  27 رنوں سے شکست دے دی اور چوتھی بار آئی پی ایل چمپئن بننے کا فخر حاصل کرلیا۔ 

آئی پی ایل 2021: کولکاتہ تیسری مرتبہ آئی پی ایل کے فائنل میں ، راہل ترپاٹھی نے چھکا لگا کر دلائی جیت

)  آئی پی ایل 2021 کا خطابی مقابلہ اب کولکاتہ نائٹ رائیڈرس اور چنئی سپرکنگس کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ کے کے آر نے کوالیفائر 2 کے میچ میں دہلی کیپیٹلز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ دہلی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہی تھی اور اس کو کوالیفائر 1 میں چنئی سپرکنگس نے شکست دی تھی ۔ میچ ...

ڈانڈیلی میں لڑکے کو مگرمچھ اپنے منہ میں دبوچ کرفرار ہونے کے بعد آج لڑکے کی نعش برآمد

دو روز قبل کالی ندی میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران  جس لڑکے کو مگرمچھ نے اپنے منہ کا نوالہ بنا لیا تھا اور دو دن سے  مگر مچھ سمیت لڑکے کی تلاش جاری تھی، آج منگل کو نوجوانوں کی ایک ٹیم نے مگر مچھ کے حلق سے  لڑکے کی نعش برآمد کرلی ہے۔

منگلورو:  اُروا پولس تھانہ سب انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹبل معطل : دستاویزات پر غیر قانونی طور پر دستخط لینے کا الزام

اپنے فرائض کی انجام دہی  کے دوران  کوتاہی برتنے کے الزام میں منگلورو سٹی پولس کمشنر این ششی کمار نے اُروا پولس تھانے کی  سب انسپکٹر شری کلا اور ہیڈ کانسٹبل پرمود کو معطل کردیا ہے۔

شاہ رخ خان بی جے پی میں شامل ہو تے ہی منشیات چینی بن جائے گی .این سی پی نےبی جے پی پرسادھا نشانہ،پوچھا ؛ گجرات بندرگاہ کے ڈرگس پرکیا کارروائی ہوئی؟

منشیات کے الزام میں جیل میں بند شاہ رُخ خان کے بیٹے آرین خان کے معاملے کو لے کر مہاراشٹرا کے وزیر چھگن بھجبل نے  بی جے پی پرسخت وار  کرتے ہوئے کہا کہ   اگر مشہور اداکار شاہ رُخ خان  زعفرانی پارٹی میں شامل ہو جاتے ہیں  تو منشیات چینی بن جائے گی۔