ورلڈ کپ میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 28 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd July 2019, 12:36 PM | اسپورٹس |

برمنگھم،3؍جولائی (ایس اونیوز؍ایجنسی) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 28 رنز سے شکست دے کر چھٹی فتح کے ساتھ ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، شکست کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم عالمی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی،ہندوستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 314 رنز بنائے، روہت شرما نے 104 اور لوکیش راہل  نے 77 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، مستفیض نے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 48 اوورز میں 286 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، شکیب الحسن کی 66 اور سیف الدین کی 51 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں، روہت شرما میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

منگل کو ورلڈ کپ میں کھیلے گئے 40ویں میچ میںہندوستانی  کپتان ویراٹ  کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ہندوستان  نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، روہت شرما اور لوکیش راہل  نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 180 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا، یہاں پر شرما سنچری مکمل کرنے کے بعد 104 کے انفرادی سکور پر سومیا سرکار کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے، ان کے آئوٹ ہونے کے بعد راہل  بھی ہمت ہار گئے اور 77 رنز بنا کر روبیل حسین کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے، 237 کے اسکور پر ہندوستان  کو یکے بعد دیگرے کوہلی اور پانڈیا کا نقصان اٹھانا پڑا، کوہلی 26 اور پانڈیا بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے، اس موقع پر ریشبھ پانٹ نے دھونی کے ساتھ مل کر اسکور 277 تک پہنچا دیا، پانٹ 48 رنز بنا کر شکیب کی گیند کا نشانہ بنے، کارتھک 8 رنز بنا کر مستفیض کا شکار بنے، دھونی بھی 35 رنز بنا سکے، انہیں بھی مستفیض نے نشانہ بنایا، بھنشور کمار 2 رنز بنا کر رن آئوٹ ہوئے، محمد شامی 1 رن بنا کر مستفیض کی گیند پر بولڈ ہوئے، مستفیض نے 5 شکیب، روبیل اور سومیا نے ایک، ایک وکٹ لی۔

جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 48 اوورز میں 286 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، ہدف کے تعاقب کیلئے بنگلہ دیشی ٹیم جب میدان میں اتری تو تمیم اقبال اور سومیا سرکار ٹیم کو 39 رنز کا آغاز فراہم کر سکے، تمیم 22 رنز بنا کر شامی کی گیند پر بولڈ ہوئے، اس کے بعد سومیا نے شکیب کے ساتھ مل کر ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن 74 کے سکور پر سومیا 33 رنز بنانے کے بعد پانڈیا کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے، 121 کے سکور پر بنگلہ دیش کو مشفق کا نقصان اٹھانا پڑا جو 24 رنز بنا کر چھاہل کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے، 162 کے سکور پر بنگال ٹائیگرز کی چوتھی وکٹ گری جب لٹن داس 22 رنز بنا کر چلتے بنے، انہیں بھی پانڈیا نے اپنا شکار بنایا، مصدق حسین 3 رنز بنا سکے، انہیں بمرا نے بولڈ کیا، 179 کے سکور پر بنگلہ دیش کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب شکیب جو کہ اچھی بیٹنگ کر رہے تھے 66 رنز بنانے کے بعد پانڈیا کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے، اس کے بعد صابر رحمان اور محمد سیف الدین نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 66 رنز جوڑ کر ٹیم کو دوبارہ جیت کی امید دلائی تاہم 245 کے سکور پر صابر 36 رنز بنا کر بمرا کی گیند پر بولڈ ہو گئے، کپتان مشرفی مرتضیٰ 1 چھکا لگا کر کمار کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے، روبیل حسین 9 رنز بنا کر بمرا کی گیند پر بولڈ ہوئے، مستفیض آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو بغیر کوئی رن بنائے بمرا کی گیند پر بولڈ ہوئے، سیف الدین ایک اینڈ پر ڈٹے رہے تاہم دوسرے طرف کوئی بھی کھلاڑی ان کا ساتھ نہ دے سکا، وہ 51 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، بمرا نے 4، پانڈیا نے 3، کمار، شامی اور چھاہل نے ایک، ایک وکٹ لی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...