ہندوستان، بھوٹان کی ترقی میں تعاون کرتا رہے گا:مودی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th August 2019, 12:14 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

تِھمپو،18اگست(ایس او نیوز؍یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بھوٹان میں ترقیاتی پروجیکٹوں میں اہم شراکت داری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان وہاں کی پانچ سالہ منصوبوں میں مسلسل تعاون کرتا رہے گا۔ وہ بھوٹان کے دو روزہ دورے پر آج یہاں پہنچے۔ انہوں نے بھوٹان کے وزیر اعظم لوتیہ شیرنگ کے ساتھ وفد کی سطح کامذاکرہ کیا۔ دونوں فریقوں نے مختلف شعبوں میں حصہ داری اور تعاون بڑھانے کے مختلف قراروں پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس کے بعد دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ، حساب اور انصاف کے شعبوں میں تعاون کے قراروں پر دستخط کیے گئے۔ مشترکہ طور پر دونوں وزراء اعظم نے 7200میگا واٹ کی مینگدیچھو پَن بجلی پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان کے نیشنل نالج نیٹ ورک اور بھوٹان کے ڈرک ریسرچ اور ایجوکیشن نیٹ ورک کے درمیان رابطہ پروگرام کا بھی افتتاح کیا۔ مودی نے ہندوستان کے روپے کارڈ کو بھی لانچ کیا۔ سنگاپور کے بعد بھوٹان دوسرا ملک ہے جہاں روپے کارڈ لانچ کیا گیا ہے۔ بعد ازاں مسٹر شیرنگ کے ساتھ مشترکہ طور پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ 130/کروڑ ہندوستانیوں کے دلوں میں بھوٹان ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا،یہ ہندوستان کی خوش بختی ہے کہ ہم بھوٹان کی ترقی میں اہم شراکت دار ہیں۔ بھوٹان کے پانچ سالہ پروجیکٹوں میں ہندوستان کا تعاون آپ کی خواہشات و ترجیحات کی بنیاد پر مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ مودی نے کہا کہ بھوٹان کے عام آدمی کی بڑھتی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے ہندوستان سے رسوئی گیس کی سپلائی 700سے بڑھا کر 1000ٹن فی ماہ کی جارہی ہے۔ اس سے گاوؤں تک صاف ایندھن پہنچانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سارک کرنسی سویپ فریم ور ک کے تحت بھوٹان کی خاطر کرنسی سویپ کی حد بڑھانے کے بارے میں ہندوستان کا موقف مثبت ہے۔ غیرملکی کرنسی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے اسٹینڈ بائے سویپ نظام کے تحت ہندوستان بھوٹان کو 10/کروڑ ڈالر کی رقم مہیا کرائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اسپیس ٹیکنالوجی کے ذریعے بھوٹان کی ترقی میں تیزی لانے کے لیے پابند عہد ہے۔ اسی مقصد سے ساؤتھ ایشیا سیٹلائٹ کے ارتھ اسٹیشن کا افتتاح کیا گیا ہے۔ اس سے بھوٹان میں کمیونکیشن (مواصلات) پبلک براڈکاسٹنگ اور قدرتی آفات کے انتظام کے شعبوں میں کافی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات اور ضروریات کے پیش نظر ہندوستان کے انسٹی ٹیوٹس آف ٹیکنالوجی اور دیگر ٹاپ تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون بڑھایا جارہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھوٹان میں روپے کارڈ کے لانچ ہونے سے ڈیجیٹل ادائیگی، تجارت اور سیاحت کے شعبے میں ہمارے تعلقات مزید بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا،ہندستان۔بھوٹان تعلقات کی تاریخ جتنی پُر فخر ہیں اتنی ہی پرامید مستقبل بھی ہے۔ ہماری مشترکہ روحانی وراثت اور مضبوط رابطہ عامہ ہمارے تعلقات کی جان ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہندوستان اور بھوٹان دنیا میں دو ملکوں کے تعلقات کی ایک انوکھی مثال رہیں گے۔ مودی نے کہا کہ انھیں اتوار کو رائل بھوٹان یونیورسٹی کے قابل نوجوانوں سے ملاقات کرنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...