عصمت دری کی راجدھانی بن گیا ہندوستان پھر بھی خاموش ہیں پی ایم مودی: راہل

Source: S.O. News Service | Published on 9th December 2019, 11:39 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ہزاری باغ،9/دسمبر(ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس کے سنیئر لیڈر راہل گاندھی نے اتر پردیش میں ایک لڑکی کے ساتھ ہوئی عصمت دری معاملے پر وزیراعظم نریندر مودی پر خاموشی اختیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے آج کہاکہ ہندوستان دنیا کی عصمت دری کی راجدھانی میں تبدیل ہو رہا ہے ، پھر بھی پی ایم مودی خاموش ہیں۔ کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی نے یہاں بڑکا گاؤں ہائی اسکول میدان میں جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب کیلئے مہا گٹھ بندھن امیدوار امبا ساہو کے حق میں منعقد انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اتر پردیش میں ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی اور بعد میں اسے جلا دیا گیا لیکن اس سنگین جرم کے خلاف وزیراعظم مودی نے ایک لفظ بھی نہیںکہا ۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان آج دنیا کی عصمت دری کی راجدھانی میں تبدیل ہورہا ہے ۔ پھربھی پی ایم مودی خاموش ہیں۔

راہل گاندھی نے کہاکہ خواتین آج اپنے گھر سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کر رہی ہیں۔ خواتین کو سرعام جلایاجارہا ہے انہیں گولی ماری جارہی ہے لیکن وزیراعظم مودی ان کی حفاظت کیلئے ایک لفظ بھی نہیں بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ایم مودی جب بھی جھار کھنڈ میں آتے ہیں تب کسانوں کی حفاظت کرنے کا دعوی کرتے ہیں۔

کانگریس لیڈر نے کہاکہ کسانوں کا قتل ہورہاہے ان کی زمینیں چھینی جارہی ہیں اور وزیراعظم اسٹیج سے دعویٰ کر رہے ہیں کہ کسانوں کو سیکوریٹی دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ کانگریس کی حکومت تھی جس نے کسانوں کے مفاد کی حفاظت کیلئے تحویل اراضی قانون بنایا تھا جس کی پی ایم مودی نے پرزور مخالفت کی تھی ۔

راہل گاندھی نے چھتیس گڑھ کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ اس ریاست میں پانچ سال کی مقررہ مدت میں پلانٹ لگانے میں ناکام رہنے کے بعد ٹاٹا کو کسانوں سے لی گئی زمین واپس کرنی ہی پڑی ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ جھارکھنڈ کی پڑوسی ریاست چھتیس گڑھ میں کانگریس حکومت نے کسانوںکیلئے دھان کی کم ازکم امدادی قیمت ( ایم ایس پی ) 2500 روپے فی کوئنٹل مقرر کی ہے وہیں جھارکھنڈ میں دھان کا ایم ایس پی محض 1300 روپے فی کوئنٹل ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مرکز کی مودی حکومت نے گذشتہ پانچ۔ چھ سالوںمیں دس سے پندرہ صنعت کاروں کے تین لاکھ 50 ہزار کروڑ روپے کے قرض معاف کر دیئے لیکن کسانوں اور چھوٹے دکانداروں کے قرض معاف نہیں ہوئے ۔

کانگریس لیڈر نے پی ایم مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ بغیر کسی کو بتائے ملک پر گبر ٹیکس ( جی ایس ٹی ۔ سروس اور خدمات ٹیکس ) تھو پ دیا گیا جس کا فائدہ اڈانی اور امبانی نے اٹھایا ۔ انہوںنے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ صنعت کاروں کو مفت میں زمین دینے کے عوض میں ملے پیسوںکی بدولت ہی پی ایم مودی روز۔ بروز ٹیلی ویژن پر دیکھائی دیتے ہیں۔

راہل گاندھی نے لوگوں سے پوچھا کہ ” آپ نے کبھی بھی وزیر اعظم مودی کو کسانوں سے گلے ملتے یا کسی مزدور سے ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا ہے لیکن انہیں کارپوریٹ دوستوں سے گلے ملتے ہمیشہ دیکھا جاسکتاہے ۔ انہوں نے جھارکھنڈ کے باشندوں سے وعدہ کیا کہ ریاست میں مہا گٹھ بندھن کی حکومت بنتے ہی چھتیس گرھ کی طرح جھارکھنڈ میں کسانوں کو بھی دھان کا ایم ایس پی 2500 روپے فی کوئنٹل دئے جانے کے ساتھ ہی کسانوں کے دولاکھ روپے تک کے قرض معاف کر دیئے جائیںگے ۔ زبردستی چھینی گئی زمینیں واپس کر دی جائیںگی ، تحویل اراضی بل نافذ کیاجائے گا دیگر پسماندہ طبقات ( اوبی سی ) کو 27 فیصد ریزرویشن اور کسانوں پر گولی چلوانے والوںکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔

کانگریس لیڈر نے کہاکہ وزیر اعظم مودی نے ہر سال دو کروڑ نوجوانوں کو نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا ساتھ ہی جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ رگھور داس بھی گذشتہ پانچ سال سے لوگوں کو روزگار دینے کی بات کر رہے ہیں لیکن کوئی بتائے کہ کسے روزگار ملا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ روزگار ملنا تو دور ریاست کے کل ۔ کارخانوں میں بھی تالے لگ گئے ہیں۔ اس وجہ سے ریاست کے نوجوان روزگار کیلئے دوسری ریاستوں میں نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لوک سبھا انتخاب میں اکثریت نہیں ملنے کی وجہ سے کانگریس نیائے یوجنا نافذ نہیں کر پائی ۔

راہل گاندھی نے کہاکہ جھارکھنڈ غریب ریاست نہیں ہے لیکن یہاں کے لوگوںکوغریب بناکر رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے وعدہ کیاکہ یہاں کے پانی ، جنگل اور زمین لوگوں کو واپس کئے جائیںگے ۔ انہوںنے کہاکہ ریاست میں نوجوان ،قبائل اور دلتوںکی حکومت بنائی جائے گی ۔ نہ کہ کارپوریٹ کی ۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی لیڈر جہاں کہیں جاتے ہیں وہاں لوگوں کو تقسیم کردیتے ہیں لیکن ملک ان کے حساب سے نہیں چلے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...