ہندوستان نے تیسرے ونڈے میں انگلینڈ کو 7 رنوں سے شکست دی، سیریز پر 1-2 سے قبضہ

Source: S.O. News Service | Published on 29th March 2021, 12:10 AM | اسپورٹس |

نئی دہلی،28؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان نے ٹسٹ اور ٹی-20 کے بعد ونڈے سیریز بھی جیت لی ہے۔  ہندوستان نے تیسرے ونڈے میں انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے میں 7 رنوں  سے شکست دی۔ اس کے ساتھ  ہندوستان نے سیریز پر 1-2 سے قبضہ کرلیا۔ ہندوستان نے گھر میں انگلینڈ کو مسلسل چھٹے ونڈے سیریز میں  شکست دی  ہے۔ اس سے پہلے  ہندوستان نے ٹسٹ سیریز 1-3 سے جبکہ ٹی-20 سیریز 2-3 سے جیتی تھی۔ یعنی ہندوستان نے ہیٹ ٹرک سیریز جیتی۔

330 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری انگلش ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ تیزگیند باز بھونیشور کمار نے انگلش اننگ کے پہلے اوور کی آخری گیند پر جیسن رائے (14) کو آوٹ کیا۔ اس کے بعد بھونیشور کمار نے جانی بیرسٹو (1) کو آوٹ کرکے ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی۔ بیرسٹو نے دوسرے ونڈے میں شاندار 124 رن بنائے تھے۔ اس کے علاوہ پہلے ونڈے میں بھی انہوں نے 94 رنوں کی بڑی اننگ کھیلی تھی۔

28 رنوں پر دو وکٹ گرنے کے بعد بین اسٹوکس (35) نے کچھ اچھے شاٹ لگائے۔ انہیں ایک جیون دان بھی ملا، لیکن وہ اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ بین اسٹوکس کو بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ٹی نٹراجن نے آوٹ کیا۔ ڈیوڈ ملان (50) اور لیام لونگسٹن (36) نے پانچویں وکٹ کے لئے 60 رن جوڑے۔ مڈل اوور میں شاردل ٹھاکرنے تین وکٹ دلاکر انگلش ٹیم کو پیچھے دھکیل دیا۔ معین علی نے بھی 29 رن بنائے۔ 200 رنوں پر 7 وکٹ گرنے کے بعد سیم کرن (95 رن ناٹ آوٹ) اور عادل رشید نے 57 رنوں کی شراکت کرکے واپسی کی کوشش کی۔ سیم کرن نے ٹیم کو جیت کی دہلیز تک پہنچا دیا تھا، لیکن ٹیم نزدیکی مقابلے میں ہارگئی۔ ہندوستان کے کھلاڑیوں نے خراب فیلڈنگ کی اور 4 کیچ چھوڑے۔ 49 ویں اوور میں شاردل ٹھاکر اور نٹراجن نے کیچ چھوڑا۔ آخری اوور میں انگلینڈ کو جیت کے لئے 14 رن بنانے تھے، لیکن انگلش ٹیم صرف 6 رن ہی بناسکی۔  انگلینڈ نے 50 اوور کے بعد 9 وکٹ پر 322 رن بنائے۔ تیز گیند باز شاردل ٹھاکرنے سب سے زیادہ 4 وکٹ لئے۔ بھونیشور کمار کو بھی 3 وکٹ حاصل ہوئے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...