ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کا مکمل صفایہ کردیا ٹی۔20سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں 6 وکٹ سے جیت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th November 2018, 11:05 AM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی؍چینئی،13؍نومبر(ایس او نیوز؍ ایجنسی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے 3 میچوں کی ٹی۔20 سیریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے شکست دے کر سیریز 3۔0 سے جیت لی ہے۔

چینئی میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کے کپتان دنیش رامدین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اسکور بورڈ پر ایک معقول مجموعہ ترتیب دیا۔ شائی ہوپ اور ہیتمیر نے 51 ر ن کااچھا آغاز فراہم کیا جس کو ڈیرن براوو اور نیکولس پوران نے آگے بڑھایا۔ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ شائی ہوپ کی صورت میں گری تھی جنہوں نے 24 رن بنائے اور ہیتمیر نے 26 رن بنائے جس کے بعد کپتان رامدین 94 کے اسکور پر 15 رن کا اضافہ کرکے پیویلیئن لوٹے۔براوو اور پوران نے مقررہ 20 اوور تک کھیل جاری رکھا اور ٹیم کا مجموعہ 181 رن پہنچا دیا اور بالترتیب 43 اور 53 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندوستان کے اسپن گیند باز چہل نے 2 اور واشنگٹن سندر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ہندوستان کو ہدف کے تعاقب میں 13 رن پر روہت شرما کی وکٹ سے ہاتھ دھونا پڑا وہ صرف 4 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد راہل نے 17 رن بنا کر شکھردھون کا 45 رن تک ساتھ دیا تاہم تھامس نے ان کو آؤٹ کردیا۔دھون اور ریشبھ پنت نے تیسرے وکٹ کی شراکت میں 130 رن کا اضافہ کیا۔ پنت 58 رن بنا کر آؤٹ ہوئے اور دھون 62 گیندوں پر 92 رن بنا کر میچ کے اختتام سے محض ایک گیند قبل آؤٹ ہوئے۔ ہندوستان نے آخری گیند پر ایک رن حاصل کر کے یہ معرکہ اپنے نام کیا۔ کپتان کارتک صفر اور پانڈیا 4 رن بنا کر ناقابل شکست رہے۔ ہندوستان نے 6 وکٹ سے یہ میچ جیت کر سیریز بھی 3۔0 سے اپنے نام کرلی۔شکھر دھون کو شاندار 92 رن کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل نکولس ناقابل شکست 53رن اور ڈیرین براوو ناقابل شکست43رن بناکر ویسٹ انڈیز کو181کا چیلنجنگ اسکور بنانے میں مدد کی۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے 2میچوں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ویسٹ انڈیز نے تیز شروعات کی، مڈل اوور میں لڑکھڑانے کے بعد سنبھلتے ہوئے اس نے ایک اچھا اسکور کیا۔پوران نے اپنی پہلی ٹی۔ 20 نصف سنچری بنائی۔انہوں نے 4چوکے اور4چھکے لگائے۔پوران اور براوو نے چوتھے وکٹ کی ناٹ آؤٹ پارٹنر شپ میں محض 43گیندوں میں87رن بنا ڈالے ۔ ہندوستان کی جانب سے یجویندر چہل نے پلے شائی ہوپ کو پھر ہیتمیر کو آؤٹ کرکے ویسٹ انڈیز کا اسکور 9اوور میں 2وکٹ پر 62رن کردیا۔براوو اور پوران نے اس کے بعد مضبوط ساجھیداری کی اور کچھ اچھے شاٹ لگائے۔ براوو نے خلیل احمد کے آخری اوو کی پہلی گیند پر چھکا لگایا۔ پوران پھر چوکا ، چھکا اور چوکا لگاتے ہوئے اپنی پہلی ٹی۔20نصف سنچری مکمل کرلی۔ اس اوور میں کل 23رن بنے جس نے ویسٹ انڈیز کے اسکور کو مضبوط کردیا۔ خلیل احمد کے آخری اوور نے ان کا اسپیل بگاڑ دیا اور ان کے 4اوور سے 37رن بنے۔ چہل نے28رن پر 2وکٹ اور سندر نے 33رن پر ایک وکٹ لیا۔ بھونیشور نے 4اوور میں39اور کرنال پانڈیا نے4اوور میں 40رن دیئے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...