ہندوستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف اننگز اور 137 رن سے بڑی جیت، فریڈم سیریز پر قبضہ

Source: S.O. News Service | Published on 13th October 2019, 7:03 PM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

پونے،13؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندستان نے جنوبی افریقہ کو پہلی بار فالوآن کھیلنے پر مجبورکیا اور گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دوسرا ٹسٹ چوتھے دن ہی اتوار کو اننگز اور 137رن سے جیت کر تین میچوں کی سیریز میں دوصفر کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی ۔ ہندستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف یہ سب سے بڑی جیت ہے اور اس کے ساتھ ہی ہندستان نے فریڈم سریز پر قبضہ کرلیا۔

ہندستان نے آئی سی سی ٹسٹ چیمپئن شپ میں یہ مسلسل چوتھی جیت حاصل کی ہے ۔ہندستان کو اس یت سے40پوائنٹس ملے ار اب اسکے 200 پوائنٹس ہوگئے ہیں ۔ٹسٹ چیمپئن شپ میں 200 پوائنٹس تک پہنچنے والی ہندستان پہلی ٹیم بن گئی ہے ۔ ہندستان نے جنوبی افریقہ کو دوسری اننگزمیں 67 اعشاریہ 2 اوور میں 189 رن پر آؤٹ کرکے دوسرا ٹسٹ اننگز اور 137 رن سے جیت لیا۔

تیز گیندباز امیش یادو نے آٹھ اوور میں 33رن پر تین وکٹ ،لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ 21اعشاریہ 2داوور میں 52رن پر تین وکٹ ،آف اسپنر روی چندرن اشون نے 21اوور میں 45رن پر دووکٹ ،تیزگیندباز ایشانت شرما نے پانچ اوور میں 17رن پر ایک وکٹ اور محمدسمیع نے 9اوور میں 34رن پر ایک وکٹ لیا۔ ہندستان نے اپنی پہلی اننگز پانچ وکٹ پر 601رن پر ختم کرنے کااعلان کیاتھا،جس میں کپتان وراٹ کوہلی نے ناٹ آؤٹ 254رن بنائے تھے ۔جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر 275رن پی سمٹ گئی ۔

اس کے بعد یہ سوال اٹھ رہاتھا کہ ہندستان جنوبی افریقہ سےفالوآن کراتاہے یانہیں ۔لیکن کپتان وراٹ کوہلی نے چوتھے دن کی صبح جنوبی افریقہ کوفالوآن کھیلنے پر مجبور کردیا۔جنوبی افریقہ کے لیے کہ فالوآن کسی برے خواب سے کم نہیں تھا کیونکہ ٹیم 11سال بعد فالوآن کھیل رہی تھی ۔پچھلی بار 2008میں انگلینڈ کے خلاف لارڈس میں جنوبی کو فالوآن کھیلنا پڑاتھا۔

ہندستان نے جنوبی افریقہ کو پہلی بارفالوآن کراکے تاریخ رقم کی ۔وراٹ کا کپتان کی حیثیت سے یہ 50واں ٹسٹ میچ تھا اور انھو ں نے اس میچ میں دوہری سنچری بنائی ،جنوبی افریقہ کو فالوآن دیکر اور اسکے خلاف سب سے بڑی جیت درج کرے اس میچ کو یادگار بنادیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...