ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹ سے دی شکست، سیریز 2-1 سے اپنے نام کی

Source: S.O. News Service | Published on 12th October 2022, 11:03 AM | اسپورٹس |

نئی دہلی، 12؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ہندوستان نے اسپن گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد شبمن گل کی 49 رن کی اننگز کی بدولت منگل کو تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم 99 رن پر سمٹ گئی جس کے بعد ہندستان نے 100 رن کا ہدف 19.1 اووروں میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ہندستان کے لیے اسپنروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔ کلدیپ یادیو نے چار جبکہ شہباز احمد اور واشنگٹن سندر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ محمد سراج نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔ گل نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 57 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 49 رن بنائے، حالانکہ وہ ون ڈے کرکٹ میں اپنی چوتھی ففٹی سے محروم رہے اور ہدف سے صرف تین رن کی دوری پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد شریاس ایئر نے چھکا لگا کر ہندوستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔

ہندستان نے ٹاس جیت کرگیندبازی کا فیصلہ کیا اور اسپنر شروع سے ہی جنوبی افریقہ پر حاوی رہے۔ سندر نے اننگز کے تیسرے اوور میں اوپنر کوئنٹن ڈی کاک کو چھ رن پر آوٹ کردیا۔

محمد سراج نے ینیمان ملان (15) اور ریزا ہینڈرکس (03) کی وکٹیں حاصل کیں لیکن اس کے بعد کی اننگز مکمل طور پر اسپنروں کے نام رہی۔ شہباز نے ایڈن مارکرم کو نو رن پر آؤٹ کیا جبکہ سندر نے کپتان ڈیوڈ ملر کو سات رن پر بولڈ کیا۔ ہینرک کلاسن نے جنوبی افریقہ کو باعزت اسکور تک لے جانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی 42 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 34 رن بنانے کے بعد شہباز کا شکار ہو گئے۔

کلدیپ (18/4) نے 26 ویں اوور میں بغیر کوئی رن دیئے بیون فورٹن اور آنرک نارکھیا کی وکٹیں لیں۔ جنوبی افریقہ کے آٹھ بلے باز دوہرے ہندسے کو نہ چھو سکے اور مارکو جانسن (14) کی وکٹ گرنے کے ساتھ ہی پروٹیاز کی اننگز 27.1 اووروں میں 99 رن پر سمٹ گئی۔ یہ ہندستان کے خلاف جنوبی افریقہ کا سب سے کم اور ون ڈے کرکٹ میں ان کا چوتھا کم ترین اسکور ہے۔

ہندوستان نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے تیز شروعات کی اور گل نے شیکھر دھون کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے چھ اووروں میں 42 رن جوڑے۔ دھون تاہم بدقسمتی سے آٹھ رن کے ذاتی اسکور پر رن ​​آؤٹ ہو گئے۔ دھون تین میچوں کی سیریز میں چار، 13 اور آٹھ کے ذاتی اسکور کے ساتھ صرف 25 رن ہی جوڑ سکے۔

تیسرے نمبر پر بلے بازی کے لیے آئے کشن (10) نے دو چوکے لگائے لیکن فورٹین نے انہیں وکٹ کیپر ڈی کاک کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ اس کے بعد وکٹ پر آنے والے ائیر نے گل کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 39 رن کی شراکت داری کی۔ جب ہندوستان کو تین رن درکار تھے، گل 49 کے اسکور پر لنگی نگیڈی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد ائیر نے چھکا لگا کر ہندوستان کو فتح دلائی۔ ائیر نے 23 گیندوں میں 28 رن کی ناٹ آوٹ اننگز میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے جبکہ سنجو سیمسن دو رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے ون ڈے سیریز 2-1 سے جیت لی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...