ورلڈ کپ میں ہندوستان کی پاکستان کے خلاف لگا تار ساتویں جیت ، ڈک ورتھ لوئس کے تحت 89 رنوں سے شکست

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th June 2019, 11:22 AM | اسپورٹس |

مانچسٹر،17؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے 22ویں میچ میں ہندستان اور پاکستان کا مقابلہ بارش کی وجہ سے رکا ہوا تھا ۔ تاہم اگر یہاں سے میچ نہیں ہوتا  تو ہندوستانی ٹیم کی جیت یقینی تھی کیونکہ ڈک ورتھ لوئس کے اعتبار سے ہندوستان 86 رنوں سے پاکستان سے آگے تھے ۔   پاکستان کو 13 رنوں کے مجموعی اسکور پر پہلا جھٹکا بھی لگ گیا تھا ۔ امام الحق 7 رن بناکر آوٹ ہوگئے  ۔ اس کے بعد بابر اعظم اور فخر زمان نے 100 رن سے زیادہ کی پارٹنر شپ کر کے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی ، مگر کلدیپ یادو نے پھر دو وکٹیں لے کر پاکستان کو بیک فٹ پر بھیج دیا ۔

کلدیپ کے بعد پھر ہاردک پانڈیا نے ایک ہی اوور میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا اور اس کی کمر توڑ دی ۔ پاکستان کی طرف سے فخر زمان نے 62 رن ، بابر اعظم نے 48 رن ، محمد حفیظ نے 9 رن ، سرفراز احمد نے 12 رن اور شعیب ملک صفر پر آوٹ ہوگئے ۔ اس کے بارش کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر میچ رکا اور جب دوبارہ شروع ہوا تو پاکستان کو پانچ اوورس میں 136 رنوں کا بڑا ہدف ملا ۔ آخر میں پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس کے تحت 89 رنوں سے شکست ملی ۔

اس سے پہلے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے مقررہ 50 اوورس پانچ وکٹ کے نقصان پر 336 رن بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 337 رنوں کا بڑا ہدف دیا ہے ۔ روہت شرما نے شاندار 140 رنوں کی اننگز کھیلی ۔

روہت شرما اور کے ایل راہل نے ہندوستان کا کافی شاندار شروعات دلائی ہے ۔ روہت شرما کی دھماکہ دار اننگز کھیل کر آوٹ ہوگئے ہیں اور140 رن بناکر حسن علی کا شکار ہوئے ۔ اس سے پہلے 57 رنوں کی شاندار اننگز کھیل کر کے ایل پویلین لوٹے۔ کے ایل راہل کو وہاب ریاض نے آوٹ کیا ۔ کے ایل راہل اورروہت شرما کے درمیان پہلی وکٹ کیلئے 136 رنوں کی ساجھیداری ہوئی ۔

اس کے بعد ہاردک پانڈیا نے چھوٹی لیکن اثر دار اننگز کھیلی ۔ انہوں نے 26 رن بنائے ۔ تاہم اس میچ میں دھونی اپنا جلوہ نہیں دکھا سکے اور صرف ایک رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔ بارش کی وجہ سے تھوڑی دیر کیلئے میچ رکا ، لیکن پھر شروع ہوگیا ۔ ٹیم انڈیا کیلئے کپتان کوہلی نے شاندار 77 رنوں کی اننگز کھیلی ۔ اس کے علاوہ کیدار جادھو نے 9 اور وجے شنکر نے 15 رن بنائے ۔ پاکستان کیلئے محمد عامر نے تین وکٹ جبکہ حسن علی اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ لئے ۔

پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ منتخب کی۔ ٹیم انڈیا نے پلیئگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ وجے شنکر کو دھون کی جگہ موقع ملا ہے۔وہیں پاکستان نے دو تبدیلیاں کیں اور شاداب اور عماد کو ٹیم میں جگہ دی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

 ورلڈ کپ پا کر انگلینڈ جھوم اُٹھا مگر فتح کے فارمولہ پر تنقیدیں ، آئی سی سی کو متنازع ضابطے پر نظرثانی کا مشورہ دیا 

اتوار کو اعصاب شکن میچ میں انگلینڈ کی فتح سے جہاں پورا برطانیہ جھوم اٹھا ہے اور ملک بھر میں جشن کا ماحول ہے وہیں انٹر ننشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کا وہ ضابطہ تنقیدوں کی زد پر آگیا ہے جس کی وجہ سے میچ اور بعد میں سُوپر اوور کے بھی ٹائی ہونے کے باوجودانگلینڈ کو فاتح قرار دیا گیا۔ ...

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل بے حد دلچسپ؛ ٹائی ہونے کے بعد سوپر اوور میں بھی اسکور برابر؛ باونڈریس زائد ہونے پر انگلینڈ پہلی مرتبہ بنا ورلڈ چیمپئن

لندن کے لارڈس میدان میں منعقد ورلڈ کپ 2019 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ڈرامائی انداز میں ٹائی ہونے کے بعد  انگلینڈ  نے سوپر اوور کے بعد نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے   میں شکست دے دی اور پہلی بار عالمی کپ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔ فائنل مقابلہ اتنا دلچسپ اور کانٹے کا رہا کہ  ...

عالمی کپ فائنل: کون رقم کرے گا تاریخ، نیوزی لینڈ یا انگلینڈ!

قریب ڈیڑھ ماہ کی مہم جوئی کے بعد اب آئی سی سی ورلڈ کپ کا اختتام ہونے جا رہا ہے اور لندن کے لارڈز کے میدان پر نیوزی لینڈ اور میزبان انگلینڈ کے درمیان اتوار کو ہونے والے فائنل میں جیت کسی بھی ٹیم کی ہو 'تاریخ 'بننا طے ہے۔

انگلینڈ 27 سال بعد ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا،دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے سیمی فائنل میں 8 وکٹوں سے شکست

تاریخ بدلنے کو تیار، انگلینڈ آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا، دفاعی چیمپئن کو انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے سیمی فائنل میں 8 وکٹوں سے شکست۔