نیوزی لینڈ کو 168 رنوں سے شکست دے کر ہندوستان نے ٹی-20 سیریز پر 1-2 سے کیا قبضہ

Source: S.O. News Service | Published on 2nd February 2023, 12:57 PM | اسپورٹس |

احمد آباد  ، 2؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی ) ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی-20 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں پوری طرح سے ہندوستانی کھلاڑیوں کا دبدبہ رہا اور کئی ریکارڈ ٹوٹے۔ اس میچ میں ہندوستان کو 168 رنوں کی تاریخی فتح حاصل ہوئی اور اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے اس سیریز پر 1-2 سے قبضہ کر لیا۔

 ہندوستانی کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ٹیم نے مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 234 رنوں کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ شبھمن گل نے محض 63 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 126 رن بنائے۔ شبھمن گل کی 126 رنوں کی یہ اننگ کسی بھی ہندوستانی کھلاڑی کی طرف سے ٹی-20 میں سب سے بڑی انفرادی اننگ ہے۔

ہندوستان کے دیگر بلے بازوں کی بات کی جائے تو راہل ترپاٹھی نے 22 گیندوں پر 44 رن، سوریہ کمار یادو نے 23 گیندوں پر 24 رن اور کپتان پانڈیا نے 17 گیندوں پر 30 رن کا اہم تعاون پیش کیا۔ صرف ایشان کشن ایسے بلے باز رہے جو محض 1 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ دیپک ہوڈا 2 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 12.1 اوور میں محض 66 رنوں پر محدود ہو گئی۔ یعنی ہندوستان نے 168 رنوں کی بڑی جیت حاصل کی جو کہ ٹی-20 میں ہندوستان کی اب تک کی سب سے بڑی جیت ہے۔ اس سے قبل 2018 میں آئرلینڈ کو ہندوستان نے 148 رنوں سے ہرایا تھا۔ اتنا ہی نہیں، نیوزی لینڈ کے لیے ٹی-20 تاریخ میں یہ رنوں کے معاملے میں اس کی سب سے بڑی شکست ہے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 2010 میں 103 رنوں سے شکست ملی تھی۔

بہرحال، نیوزی لینڈ کی طرف سے آج صرف ڈیرل مشیل کچھ حد تک اچھی بلے بازی کر سکے جنھوں نے 25 گیندوں پر 3 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 35 رن بنائے۔ کپتان مشیل سینٹنر 13 گیندوں پر محض 13 رنوں کی اننگ کھیل سکے۔ بقیہ کوئی بھی بلے باز دوسرے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکا۔ 4 کھلاڑیوں تو اپنی ٹیم کے لیے ایک بھی رن نہیں بنا سکے۔ گیندبازی کے معاملے میں کپتان پانڈیا سمیت ہندوستان کے سبھی گیندبازوں نے قابل قدر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پانڈیا نے جہاں 4 وکٹ (4 اوور میں 16 رن) لیے وہیں عرشدیپ سنگھ (3 اوور میں 16 رن)، عمران ملک (2.1 اوور میں 9 رن) اور شیوم ماوی (2 اوور میں 12 رن) کو 2-2 وکٹ ملے۔ صرف کلدیپ یادو وکٹ سے محروم رہے جنھوں نے 1 اوور میں 12 رن دیے۔ شبھمن گل کو ان کی طوفانی اور ناٹ آؤٹ 126 رن کے لیے مین آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ ہندوستانی کپتان ہاردک پانڈیا کو دیا گیا جنھوں نے اپنی بلے بازی اور گیندبازی دونوں سے سیریز میں ہندوستانی ٹیم کو مضبوطی فراہم کی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...