ہیملٹن ٹی 20 : ہندوستان نے سپر اوور میں جیتا میچ ، نیوزی لینڈ کو شکست دے کر رقم کی نئی تاریخ

Source: S.O. News Service | Published on 29th January 2020, 9:13 PM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ہیملٹن،29/جنوری(ایس او نیوز/ایجنسی) ہندوستان نے نیوزی لنڈ کے خلاف ہیملٹن میں کھیلا گیا تیسرا ٹی 20 میچ سپر اوور میں اپنے نام کرکے اس ملک میں پہلی مرتبہ ٹی 20 سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی ۔ مقررہ اوورس کے کھیل کے بعد میچ برابری پر ختم ہوا ۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورس میں ہندوستان نے پانچ وکٹ پر 179 رن بنائے ، جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی چھ وکٹ پر 179 رن ہی بناسکی اور اس طرح میچ برابری پر ختم ہوگیا اور پھر سپر اوور کھیلا گیا ، جہاں ٹیم انڈیا نے بازی مار لی ۔

سپر اوور کے کھیل میں نیوزی لینڈ کی طرف سے کپتان کین ولیمسن اور سلامی بلے باز مارٹن گپٹل بلے بازی کرنے کیلئے میدان پر اترے ۔ دونوں نے جسپریت بمراہ کے اوور میں 17 رن بنا کر ٹیم انڈیا کو جیت کیلئے 18 رنوں کا ہدف دیا ۔ ہندوستان کی طرف سے روہت شرما اور کے ایل راہل سپر اوور کھیلنے کیلئے اترے ۔ پہلی گیند پر دو رن ملا ۔ دوسری گیند پر ایک رن بنا ۔ تیسری پر کے ایل راہل نے چوکا لگایا ۔ چوتھی گیند پر پھر ایک رن ہی بنا اور آخری دو گیندوں پر ٹیم انڈیا کو جیت کیلئے 10 رنوں کی ضرورت تھی اور سامنے روہت شرما تھے ۔ روہت شرما نے لگاتار دو چھکے لگا کر ٹیم انڈیا کو جیت دلادی ۔

ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ٹیم انڈیا نے مقررہ 20 اوورس میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 179 رن بنائے ۔ ٹیم انڈیا کی شروعات کافی دھماکہ دار ہوئی اور پہلی وکٹ کیلئے روہت شرما اور کے ایل راہل نے 89 رنوں کی شراکت داری کی ۔ راہل 19 گیندوں پر 27 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ تاہم روہت شرما نے ایک طرف سے طوفانی اننگز جاری رکھی ۔ روہت نے 40 گیندوں میں تین چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 65 رن بنائے ۔ روہت کے علاوہ کپتان کوہلی نے 27 گیندوں میں 38 رن کی اننگز کھیلی ۔ شیوم دوبے نے تین رن ، سریش ائیر نے 17 رن ، منیش پانڈے نے 14 رن اور جڈیجہ نے 10 رن بنائے ۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ڈی گرانڈ ہوم اور سینٹنر نے ایک ایک جبکہ بینیٹ نے تین وکٹ لئے ۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے مارٹن گپٹل نے 31 اور کولن منرول نے 14 رن بنائے ۔ تاہم ان دونوں بلے بازوں نے نیوزی لینڈ کو اچھی شروعات دلائی اور 5.4 اوورس میں 47 رنوں کی شراکت داری کی ۔ نیوزی لینڈ کی اننگز کے اصل ہیرو کپتان کین ولیمسن رہے ، جنہوں نے 48 گیندوں میں 6 چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 95 رن بنائے ۔ علاوہ ازیں سینٹنر نے 9 رن ، ڈی گرانڈہوم نے 5 رن ، راس ٹیلر نے 17 رن بنائے ۔ ہندوستان کی طرف سے جڈیجہ اور چہل نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا جبکہ شردل ٹھاکر اور محمد سمیع نے دو دو وکٹ لئے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔