تیسرے ٹی 20میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 6رنز سے شکست دے کرسیریزاپنے نام کرلی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th November 2017, 11:26 AM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

تھرواننت پورم،7؍نومبر(ایجنسی)ہندوستاننے نیوزی لینڈ کو آخری اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دیدی اور 3 میچوں کی سیریز کا 2 ۔1 سے فاتح بن گیا۔منگل کو کھیلا گیا سیریز کا فیصلہ کن ٹی 20 میچ بارش کی باعث 8، 8 اوورز تک محدود رہا ،نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ہندوستان نے مقررہ اوورز میں 5وکٹ کے نقصان پر 67 رنز بنائے ،منیش پانڈے 17، کپتان ویراٹ کوہلی 13 اور ہردیک پانڈیا نے ناٹ آئوٹ 14رنز بنائے ، ان کے سوا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا ۔نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹم ساوتھی،اور سودھی نے 2،2 بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔نیوزی لینڈ  8اوورز میں 68 رنز کا نستباً آسان ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ،کیوی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 61 رنز تک محدود رہی ۔نیوزی لینڈ کے گلین فلپس 11 اور کولن ڈی گرینڈہوم نے 17 نمایاں اسکور کئے،اور کوئی بیٹسمین ڈبل ہندسہ عبور نہ کرسکا ۔ہندوستان کی جانب سے جسپریت بمرا 2 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے ،انہیں مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

آئرلینڈ نے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو سیریز کے تیسرے اور آخری یک روزہ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی

  کپتان اینڈی بال برنی (113) اور افتتاحی بلے باز پال اسٹارلنگ (142) کی شاندار سنچریوں کی بدولت آئرلینڈ نے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو سیریز کے تیسرے اور آخری یک روزہ میچ میں سات وکٹوں سے ہراکر زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔

یلاپورکے دیہات میں محکمہ جنگلات کے افسران اور عملے کی طرف سے مسلسل ہراسانی کے خلاف بھٹکل میں دیا گیا میمورنڈم

ضلع شمالی کینرا کے یلاپور تعلقہ میں گولاپور نامی دیہاتی علاقے میں رہائش پزیر ایک 70سالہ خاتون اوراس کے خاندان کو محکمہ جنگلات کے افسران اور عملے کی جانب سے مسلسل ہراساں کیے جانے کا الزام لگاتے ہوئے جنگلاتی زمین پر بسنے والے لوگوں کے حقوق کے لیے جدوجہد میں مصروف تنظیم نے وزیر ...

کرناٹک کے وزیر صحت بی سری راملو کورونا پوزیٹیو

کرناٹک کے وزیرصحت بی سری راملوکے کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے - سری راملو نے اتوار کو ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی-انہوں نے بتایا کہ ہلکا بخار ہونے کے بعد کورونا جانچ کرائی گئی تھی، جس میں ان کی رپورٹ پوزیٹیوآئی ہے - وزیر کو بورنگ اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔