ہندوستان نے انگلیند کو شکست دے کرٹی۔20سیریز پر کیا قبضہ

Source: S.O. News Service | Published on 21st March 2021, 12:29 PM | اسپورٹس |

احمد آباد، 21؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی ) سلامی بلے باز روہت شرما (64) اور وراٹ کوہلی (ناٹ آوٹ 80) کی جارحانہ نصف سنچریوں کی بدولت ہندستان نے انگلینڈ کو پانچویں اور آخری ٹی۔20مقابلے میں سنیچر کو 36رن سے شکست دے کرپانچ میچوں کی سیریز 3-2سے جیت لی۔

ہندوستان نے 20 اوور میں دو وکٹ پر 224رن کا بڑا اسکور بنایا جو نریندر مودی اسٹیڈیم میں اس سیریز کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ ہندوستان کے اس بڑے اسکو ر کے سامنے انگلینڈ کی ٹیم 20اوور میں آٹھ وکٹ پر 188رن ہی بنا سکی۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پھر اس کے بعد روہت کے ساتھ میدان پر وراٹ اترے جنہوں نے 34گیندوں پر 64رن میں چار چوکے اور پانچ چھکے لگائے جبکہ وراٹ نے 52گیندوں پر 80رن میں سات چوکے اور دو چھکے لگائے۔ سوریہ کمار نے محض 17گیندوں پر 32رن میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے جبکہ آل راونڈر ہاردک پانڈیا نے محض 17گیندوں پر 39رن میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔

روہت اور وراٹ نے پہلے وکٹ کے لئے نو اوور میں 94رن بناڈالے۔ اسٹوکس نے روہت کو بولڈ کرکے اس خطرناک شراکت کوروکا لیکن پھر وراٹ نے اس کے بعد سوریہ کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 49رن جوڑے۔ وراٹ نے اس کے بعد پانڈیا کے ساتھ تیسرے وکٹ کی ناٹ آوٹ شراکت داری میں 81رن جوڑ کر خطرناک گیندبازی کی ہوا نکال دی۔ وراٹ پہلے کی دو شراکت میں پرسکون رہے لیکن آخری شراکت میں انہوں نے کھل کر شاٹ کھیلے۔ ہندوستان کے 224رن اس سیریز کا سب سے بڑا اسکور ثابت ہوا۔

انگلینڈ کی طرف سے اس کے دو اہم تیز گیندباز مارک ووڈ اور ایس آرچر کافی مہنگے ثابت ہوئے۔ ووڈ اور جارڈن بالترتیب 53اور 57رن دیکر کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔ لیگ اسپنر عادل راشد کو 31رن پر ایک وکٹ اور اسٹوکس کو تین اوور میں 26رن دیکر ایک وکٹ ملا۔

بڑ ے اسکور کا تعاقب کرتے وقت انگلینڈ نے اوپنر جیسن رائے کو بھونیشور کمار کی دوسری ہی گیند پر گنوا دیا۔ رائے کا کھاتہ بھی نہیں کھل سکا لیکن اس کے بعد جوس بٹلر اور ڈیوڈ ملان نے دوسرے وکٹ کے لئے 130رن کی شاندار شراکت کی۔ یہ شراکت مزید خطرناک ہوتی کہ بھونیشور نے دوسرے اسپیل میں بٹلر کو ہاردک پانڈیا کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ بٹلر نے 34گیندوں پر 52رن میں دو چوکے اورچار چھکے لگائے۔ شاردل ٹھاکر نے 15ویں اوور میں تیسری گیند پر جانی بیرسٹو کو اور اسی اوور کی چھٹی گیند پر ملان کو بولڈ کرکے ہندستان کے راستے کا سب سے بڑا کانٹا ہٹا دیا۔ ملان نے 46گیندوں میں 68رن میں نو چوکے اور دو چھکے لگائے۔ پانڈیا نے انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن کو پویلین بھیجا۔

انگلینڈ کے لئے اب رن بڑھتے جارہے تھے لیکن بین اسٹوکس نے ناٹ آوٹ 14، کرس جارڈن نے گیارہ اور سیم کرین نے ناٹ آوٹ 14رن بناکر ٹیم کی شکست کے فرق کو کم کیا۔ سیم کرین نے دو بڑے چھکے لگائے۔ ہندوستا ن کی طرف سے ٹھاکر نے چار اوور میں 45 رن پر تین وکٹ اور بھونیشور نے چار اوور میں محض 15رن دیکر دو وکٹ لئے۔ پانڈیا اور نٹراجن کو ایک ایک وکٹ ملا۔ جوفرا آرچر رن آوٹ ہوئے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...