چنئی ٹیسٹ: ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 280 رنز سے ہرایا، اشون کی شاندار کارکردگی

Source: S.O. News Service | Published on 23rd September 2024, 5:22 PM | اسپورٹس |

چنئی ، 23/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) چنئی ٹیسٹ کے چوتھے دن ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 280 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ٹیم انڈیا نے بنگلہ دیش کے سامنے جیت کے لیے 515 رنز کا بڑا ہدف رکھا تھا، جس کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلہ دیشی ٹیم لنچ سے پہلے ہی 234 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس فتح کے ہیرو روی چندرن اشون رہے، جنہوں نے دوسری اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔ اشون نے پہلی اننگز میں بھی سنچری بنا کر ٹیم انڈیا کو مشکلات سے نکالنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

515 رنوں کے بڑے ہدف کا دباؤ بنگلہ دیشی کھلاڑی نہیں جھیل پائے اور میچ کے چوتھے دن جلدی جلدی آؤٹ ہوتے چلے گئے۔ ٹیم کی طرف سے کپتان نجم الحسن شنٹو نے سب سے زیادہ 82 رنوں کی اننگز کھیلی۔ اس سے قبل بنگلہ دیش نے دن کی شروعات 4 وکٹ پر 158 رنوں سے کی اور پہلے سیشن میں 76 رن جوڑ کر باقی 6 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ ہندوستانی اسپن گیند بازوں کا سامنا کرنا بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کے لیے کافی مشکل تھا۔ اشون نے جہاں ایک طرف 6  وکٹ لیے وہیں ان کا اچھا ساتھ دیتے ہوئے رویندر جڈیجہ نے 3 وکٹ جھٹکے۔

اس سے پہلے بنگلہ دیش نے تیسرے روز کے کھیل کے دوران جب 4 وکٹ کے نقصان پر 158 رن بنا لیے تھے تب خراب روشنی کی وجہ سے میچ کو 25 منٹ پہلے ہی روک دیا گیا تھا۔ اس وقت ٹیم کو جیت کے لیے 357 رنوں کی ضرورت تھی، اس کے ہاتھ میں 6 وکٹ تھے اور پورے دو دن کا کھیل باقی تھا۔ کپتان نجم الحسن شنٹو 51 اور شکیب الحسن 5 رن بناکر کریز پر موجود تھے۔ لیکن چوتھے دن بنگلہ دیشی کھلاڑی کوئی مزاحمت نہیں کر سکے اور لنچ سے پہلے ہی پوری ٹیم 234 رنوں پر آؤٹ ہو کر مقابلہ 280 رنوں کے بڑے فرق سے ہار گئی۔

غور طلب رہے کہ ہندوستان نے اس میچ کی پہلی پاری میں اشون (113) اور جڈیجہ (86) کے درمیان ساتویں وکٹ کے لیے 199 رنوں کی شراکت داری کے دم پر 376 رنوں کا اسکور بنایا تھا۔ جس کے جواب میں حریف ٹیم پہلی پاری میں صرف 149 پر ہی سمٹ گئی تھی۔ پھر ہندوستان نے 4 وکٹ پر 287 رن بناکر دوسری پاری کو اعلان کر دیا۔ اس اننگز میں شبھمن گل نے بغیر آؤٹ ہوئے شاندار 109 رن جبکہ 634 دنوں بعد ٹیسٹ میچوں میں شاندار واپسی کرتے ہوئے رشبھ پنت نے 109 رن بنائے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہیری بروک کا پاکستان کے خلاف شاندار ٹرپل سنچری کا کارنامہ

ہیری بروک نے جمعرات کو پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن شاندار ریکارڈ ٹرپل سنچری بنائی۔ یہ 34 سال بعد انگلینڈ کی جانب سے ٹرپل سنچری بنانے کا پہلا موقع ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ ہیری بروک ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے انگلینڈ کے چھٹے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

رنکو اور ریڈی کے طوفانی کھیل سے بنگلہ دیش کو شکست، ہندوستان نے ٹی-20 سیریز جیت کر 3 نئے ریکارڈ بنائے

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی-20 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج دہلی میں منعقد ہوا، جہاں رنکو سنگھ اور نتیش ریڈی کی شاندار کارکردگی نے سب کی توجہ حاصل کی۔ پہلے ٹی-20 میچ میں فتح حاصل کرنے والی ہندوستانی ٹیم نے اس میچ میں بھی کامیابی حاصل کرکے سیریز پر کنٹرول حاصل کر لیا ...

سرفراز خان کا کمال: ایرانی کپ میں ڈبل سنچری بنا کر ممبئی کے پہلے کھلاڑی بن گئے!

ہندوستان کے ہونہار نوجوان بلے باز سرفراز خان کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں میدان پر اترنے کا موقع بھلے ہی نہیں مل پایا، لیکن ایرانی کپ میں انھوں نے اپنی کارکردگی سے ایک بار پھر سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ ایرانی کپ 2024 کا میچ رنجی چمپئن ممبئی اور ریسٹ آف انڈیا کے درمیان ...

سری لنکا نے 15 سال بعد نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کی

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ گال میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں میزبان سری لنکا نے ایک اننگز اور 154 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ میچ میں فٹ بال کھیلنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کھیل کے چوتھے دن (29 ستمبر) اپنی دوسری اننگز میں 360 رنز تک محدود رہی۔ ...

ہندوستانی کرکٹ کے اُبھرتے ستارے مشیر خان خوفناک سڑک حادثے میں زخمی

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اُبھرتے ہوئے کھلاڑی مشیر خان ایک خوفناک سڑک حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مشیر اپنے والد نوشاد خان کے ہمراہ اپنے آبائی شہر اعظم گڑھ سے لکھنؤ ایرانی کپ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ حادثہ اس قدر سنگین تھا کہ مشیر کی گاڑی 4 سے 5 مرتبہ پلٹ ...

بارش کے باعث ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے دن کا کھیل ملتوی

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن بارش کی نظر ہو گیا۔ ہفتہ کے روز مسلسل بارش کے باعث ایک بھی گیند نہیں پھینکی جا سکی، اور پورا دن بغیر کسی کھیل کے گزر گیا۔ پہلے دن بنگلہ دیش نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے تھے، لیکن بارش کے سبب وہ اپنی اننگز کو آگے ...