ہندوستان نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی

Source: S.O. News Service | Published on 26th September 2022, 12:04 PM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

حیدرآباد، 26؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ہندوستان نے سوریہ کمار یادو (69) اور ویراٹ کوہلی (63) کی مضبوط نصف سنچریوں کے بعد ہاردک پانڈیا (ناٹ آؤٹ 25) کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت اتوار کے روز تیسرے ٹی- ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی۔ آسٹریلیا نے ہندوستان کو 187 رنز کا ہدف دیا تھا جسے ٹیم انڈیا نے ایک گیند باقی رہتے حاصل کر لیا۔

سوریہ کمار نے 36 گیندوں پر پانچ چوکے اور پانچ چھکوں کی مدد سے 69 رنز بنائے جبکہ ویراٹ کوہلی نے 48 گیندوں پر تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔ دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 104 رنز کی زبردست شراکت داری قائم کر کے ٹیم انڈیا کو فتح کے قریب پہنچایا اور ہاردک پانڈیا نے 20ویں اوور کی پانچویں گیند پر چوکا لگا کر انڈیا کو فتح دلائی۔

اس قبل کیمرون گرین (52) اور ٹم ڈیوڈ (54) نے دھماکہ خیز نصف سنچریاں بنا کر آسٹریلیا کو 186 رنز کے مضبوط اسکور تک پہنچایا لیکن سوریہ کمار-ویراٹ کی جوڑی نے ان کی محنت کو خاک میں ملا دیا۔ گرین نے 21 گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 52 جبکہ ٹم ڈیوڈ نے 26 گیندوں پر دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے تھے۔

ہدف کے تعاقب میں ہندوستان کی شروعات اچھی نہیں تھی اور اوپنر لوکیش راہل پہلے ہی اوور میں ایک رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ کپتان روہت شرما نے جوش ہیزل ووڈ ککی گیند پر چھکا لگا کر جارحیت کا مظاہرہ کیا لیکن وہ بھی دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 17 (14) پر آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد سوریہ کمار اور ویراٹ کوہلی نے ہندوستانی اننگز کو سنبھالا اور سنچری پارٹنرشپ سے کنگاروز کو شکست دی۔ سوریہ کمار نے 13ویں اوور میں ایڈم زمپا کی گیند پر چھکا لگا کر اپنی نصف سنچری پوری کی، حالانکہ وہ 14ویں اوور میں چھکا لگانے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ ہو گئے۔ اس کے بعد کوہلی اور ہاردک نے چوتھی وکٹ کے لیے 32 گیندوں میں 48 رنز کی شراکت کی۔ ہندوستان کو آخری اوور میں 11 رنز درکار تھے۔ ویراٹ پہلی گیند پر چھکا لگانے کے بعد دوسری گیند پر باؤنڈری پر کیچ ہو گئے جس کے بعد ہاردک نے اوور کی پانچویں گیند پر چوکا لگا کر ہندوستان کی فتح کا جھنڈا لہرایا۔

آسٹریلیا کے لیے ڈینیئل سامس نے 3.5 اوورز میں 33 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے چار اوورز کے کوٹے میں 40 رنز دے کر ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کیمرون گرین نے تین اوورز میں 14 رنز دیئے لیکن انہیں کوئی وکٹ نہیں ملی۔

ایک نظر اس پر بھی

فیفا ورلڈ کپ 2022: ارجنٹینا کی سپر 16 ریس میں واپسی

فیفا ورلڈ کپ 2022 جیتنے کے مضبوط دعویدار ارجنٹینا نے کپتان لیونل میسی کی بدولت میکسیکو کو 2-0 سے شکست دے کر سپر-16 میں پہنچنے کی اپنی امیدیں برقرار رکھیں۔ لوسیل اسٹیڈیم میں ہفتہ کو گروپ سی کے میچ میں میسی (64ویں منٹ) نے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جبکہ 87ویں منٹ میں میسی کی معاونت سے ...

فیفا ورلڈ کپ: سعودی عرب کو دوسرے میچ میں پولینڈ کے ہاتھوں شکست

فٹبال  ورلڈ کپ میں سعودی عرب اپنے دوسرے میچ میں پولینڈ کے ہاتھوں شکست کھا گیا۔قطر میں جاری ورلڈ کپ میں پولینڈ نے سعودی عرب کو 0-2 سے شکست دی۔ پولینڈ کے پیوٹر زیلنسکی نے 39 ویں اور روبرٹ نے82 ویں منٹ میں گول اسکورکیا۔

فیفا عالمی کپ 2022: ایران نے ویلس کو دی دو گول سے شکست ، جیت کے ساتھ ہی ایران کے حوصلے بلند، اگلے دور کے لئے امیدیں برقرار

قطر میں چل رہے فیفا عالمی کپ میں ایران نے ایک سنسنی خیز مقابلے میں ویلس کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ اس جیت سے ایران  کی ٹیم نے انگلیند کے ہاتھوں ہوئی  ہار سے فٹبال شائقین میں اپنی عزت بحال کی ہے اور ایران اگلے دور کے لئے ہونے والی دوڑ میں ابھی بنا ہوا ہے۔

فیفا ورلڈکپ: میزبان قطر عالمی کپ سے باہر

 سب سے پہلے ٹورنامنٹ میں جگہ بنانے والا میزبان قطر عالمی کپ کی دوڑ سے باہر ہونے والا پہلا ملک بھی بن چکا ہے۔ سچ پوچھیں تو حیرت نہیں ہوئی کیونکہ قطر کا موازنہ دیگر ٹیموں سے کرنا بے وقوفی تھی۔

سعودی عرب کے فٹ بال کھلاڑی مالا مال، ارجنٹائن کو شکست دینے پر ملے گی رولز رائس

قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں دو بار کے فیفا ورلڈ کپ چیمپئن ارجنٹائن کے خلاف سعودی عرب کی جیت کو   فٹبال کی دینا میں سب سے بڑے سرپرائز کے طور پر دیکھا  جا رہا ہے۔ بہت سے لوگوں نے ارجنٹائن کی شکست کو ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا الٹ پھیر قرار دیا ہے۔

ستیندر جین کو عدالت سے جھٹکا! خصوصی خوراک فراہم کرنے کی عرضی خارج

منی لانڈرنگ کیس میں تہاڑ جیل میں قید دہلی حکومت کے وزیر ستیندر جین کو راؤس ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ انہوں نے جیل میں اپنے عقیدے کے خصوصی خوراک فراہم کرنے کے لیے عرضی دائر کی تھی جسے خصوصی جج وکاس ڈھال کی عدالت نے ہفتہ کے روز مسترد کر دیا۔

بھٹکل کے طالب علم کی ایم ایس سی میں شاندار کامیابی؛ لندن میں یونیورسٹی کی طرف سے ملا گولڈ میڈل

بھٹکل کے طالب علم محمد اٰمین ابن یونس بیلکے  لندن     یونیورسٹی  میں  ماسٹر آف سائنس (ایم ایس سی) میں  ٹاپ  پوزیشن کے ساتھ  کامیاب ہوئے ہیں اور ان کی شاندار کامیابی پر انہیں  یونیورسٹی آف دی ویسٹ آف اسکاوٹ لینڈ کی طرف سے گریجویشن ڈے کی تقریب  میں گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔ ...

فیفا عالمی کپ 2022: ایران نے ویلس کو دی دو گول سے شکست ، جیت کے ساتھ ہی ایران کے حوصلے بلند، اگلے دور کے لئے امیدیں برقرار

قطر میں چل رہے فیفا عالمی کپ میں ایران نے ایک سنسنی خیز مقابلے میں ویلس کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ اس جیت سے ایران  کی ٹیم نے انگلیند کے ہاتھوں ہوئی  ہار سے فٹبال شائقین میں اپنی عزت بحال کی ہے اور ایران اگلے دور کے لئے ہونے والی دوڑ میں ابھی بنا ہوا ہے۔