روہت شرما کی شاندار سنچری سے ہندوستان کی 7وکٹ سے جیت آسٹریلیا کو آخری یک روزہ میں شکست دے کر سیریز 4-1سے اپنے نام کی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd October 2017, 10:45 AM | اسپورٹس |

ناگپور۔یکم اکتوبر( یو این آئی)اوپنر روہت شرما کی شاندار سنچری کی وجہ سے ہندستان نے آسٹریلیا کو پانچوں اور آخری یک روزہ میں 7وکٹ سے بھاری شکست دے کر سیریز 4-1سے اپنے نام کرلی ۔ جیت کیلئے 243رن کا نشانہ پار کرنے ہندوستان نے اننگز کا آغاز عمدہ بلے بازی سے کیا ،اوپنر اجنکیار ہانے اور روہت شرما نے شاندار ساجھیداری نبھائی ،ہندوستان کاپہلا وکٹ رہانے کے طور پر گرا جنہوں نے61رن بنائے۔دوسری طرف روہت شرما کریز پر ڈٹے رہے ، رہانے کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان ویراٹ کوہلی نے شرما کا بھر پور ساتھ دیا ، شرما نے شاندار سنچری اسکور کی اور کپتان کوہلی کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی وجہ سے ہندوستان کو جیت آسان ہوئی تاہم روہت شرما 125رن بنا کر زمپا کو وکٹ دے بیٹھے ،شرما نے 5زور دار چھکے لگائے۔ ان کے بعد کپتان ویراٹ کوہلی بھی 39رن پر زمپاکو ہی وکٹ دے بیٹھے ۔ لیکن آخری بلے باز کے طور پرجادھو اور پانڈے نے ہندوستان کو 7وکٹ سے جیت دلائی ، اسی طرح ہندوستان نے سیز 4-1سے اپنے نام کرلی ۔ اس سے قبل ہندوستانی گیند بازوں نے اپنی بہترین گیند بازی کی بدولت آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو اتوار کو یہاں سیریز کے آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نو وکٹ پر 242رن کے تسلی بخش اسکور پر محدود کردیا۔کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس کے بلے باز گزشتہ میچ کی کارکردگی کو دہرا نہیں سکے اور مہمان ٹیم مقررہ 50اوور میں9 وکٹ پر 242رن ہی بنا سکی۔مڈل آرڈر کے بلے باز مارکس اسٹوئنس نے 46رن کا سب سے بڑا اسکور بنایا جبکہ ٹریوس ہیڈ نے 42رن کی اننگز کھیلتے ہوئے صورتحال کو کسی حد تک سنبھالا۔ہندوستانی ٹیم کے گیند بازوں نے بنگلور ون ڈے میں کی گئی غلطیوں کا ازالہ کیا اور بڑی حد تک کفایتی گیند بازی کی جس میں اس بار اسپنروں کا کردار کافی اہم رہا ۔گزشتہ میچ میں بہت مہنگے ثابت ہوئے اسپنر اکشر پٹیل نے حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 10 اوورز میں 38 رن پر تین وکٹ حاصل کیے ۔ دیگر اسپنروں میں چائنامین بولر کلدیپ یادو نے 10اوور میں کوئی وکٹ نہیں نکالا اور 48 رن دےئے جبکہ کیدار جادھو نے اتنے ہی اوورز میں 48رن پر ایک وکٹ حاصل کیا۔تیز گیند بازوں کی کارکردگی بھی اتنی ہی بااثر ثابت ہوئی جبکہ میڈیم پیسر جسپریت بمراہ کو 51رن پر دو وکٹ ملے ۔بھونیشور کمار کو 40رن پر ایک وکٹ اور ہردک پانڈیا کو 14رن پر ایک وکٹ ہاتھ لگا۔آسٹریلیا نے ناگ پور کے وی سی اے اسٹیڈیم میں اچھی شروعات کی اور افتتاحی رفاقت میں ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے 66رن کی ٹھوس شراکت کی ۔ فنچ نے 36گیندوں میں 6زبردست چوکے لگاتے ہوئے 32رن بنائے ، لیکن پانڈیا نے انہیں بمراہ کے ہاتھوں کیچ کراکر ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعدوکٹوں کا کھاتہ کھل گیا اور کپتان اسمتھ صرف 16رن بناکر ور جادھو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔دوسرے اینڈ پر دو اہم وکٹیں گرنے کے بعد، وارنر کی صبر بھی جواب دے گیا اور وہ اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد وہ تیسرے بلے باز کے طور پر آؤٹ ہو گئے ۔ وارنر نے 62گیندوں میں پانچ چوکوں کے مدد سے 53رن بناکر سب سے بڑی اننگز کھیلی 53رن بنائے لیکن پٹیل کی گیند پر مینش پانڈے کے ہاتھوں کیچ ہو گئے ۔ اس کے بعد پیٹر ہینڈ اسکمب (13)کو اپنا شکار بنا یا اور 118رن تک آسٹریلیا کے چار سرفہرست بلے باز پویلین لوٹ گئے۔ہندوستانی اسپن تکڑی اکشر، کلدپ اور جادھو نے 30اوورز تک گیند بازی کی اور آسٹریلیا کے چار وکٹ حاصل کیں۔ اس پچ پر 300سے زائد اسکور کی توقع کی گئی تھی لیکن آسٹریلوی کھلاڑیوں نے پچھلی کارکردگی نہیں دہرائی ۔ مڈل آرڈر میں ، ٹریوس (42) اور اسٹونیس (46 نے پھر پانچویں وکٹ کے لئے 87رن کی شراکت کی اور ٹیم کو 200سے زائد کے اسکور تک پہنچانے میں مدد کی ۔ٹریوس نے اپنی59 گیندوں کی اننگز میں چار چوکے لگائے اور انہیں پٹیل نے اپنا شکار بنایا جبکہ اسٹوئنس نے 63گیندوں کی اپنی اننگز میں چار چوکے ایک چھکا لگایا ۔ بمراہ نے 5رن کے وقفے میں انہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا ۔ وکٹ کیپر بیٹسمین میتھیو ویڈ صرف 20رن اسکور کر سکے اور بمرا ہ نے اجنکیا رہانے کے ہاتھوں انہیں کیچ کراکر اپنا دوسرا وکٹ حاصل کیا ۔ جیمز فاکنر (12)رن آؤٹ ہوئے ، ناتھن کالٹر نائل (صفر) کو بھونیشور کمار نے کھاتہ کھولنے کا موقع ہی نہیں دیا ۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...