فیصلہ کن میچ میں آسٹریلیا کو 7 وکٹوں سے شسکت دے کرہندوستان نے جیتی سیریز

Source: S.O. News Service | Published on 19th January 2020, 11:32 PM | اسپورٹس |

بنگلورو،19/جنوری (ایس او نیوز) تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں نائب کپتان روہت شرما کی شاندار سنچری اور کپتان کوہلی کی دمدار اننگز کی بدولت ہندوستان نے آسٹریلیا کو سات وکٹوں سے شکست دیدی ۔ ساتھ ہی دو ایک سے سیریز پر بھی قبضہ کرلیا ۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اسمتھ کی سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورس میں نو وکٹ کے نقصان پر 286 رن بنائے ۔ ہندوستان نے اس ہدف کو 47.3 اوورس میں تین وکٹ کھوکر حاصل کرلیا ۔

ٹیم انڈیا کی اننگز کی شروعات اچھی رہی اور دونوں سلامی بلے بازوں نے شاندار اور تیز رفتار شروعات دلائی ۔ پہلی وکٹ کیلئے کے ایل راہل اور روہت شرما کے درمیان 69 رنوں کی شراکت داری ہوئی ۔ کے ایل راہل 19 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ اس کے کتپان کوہلی اور روہت شرما نے اننگز کو آگے بڑھایا اور مضبوط پوزیشن تک پہنچادیا ۔ دونوں کے درمیان 137 رنوں کی شاندار شراکت داری ہوئی اور 206 کے مجموعی اسکور پر ٹیم انڈیا کو دوسرا جھٹکا لگا ۔ روہت شرما 119 رنوں کی شاندار اننگز کھیل کر آوٹ ہوئے ۔ روہت کے بعد سریش ائیر کریز پر آئے اور انہوں نے کوہلی کے ساتھ مل کر ٹیم انڈیا کو جیت کی دہلیز تک پہنچادیا ۔ مگر آخری لمحات میں کپتان کوہلی آوٹ ہوگئے ۔ انہوں نے 89 رنوں کی اننگز کھیلی ۔ جبکہ سریش ائیر ناٹ آوٹ رہے اور ٹیم کو میچ جتا دیا ۔ ائیر نے 44 رن بنائے جبکہ منیش پانڈے نے 8 رن بنائے ۔ آسٹریلیا کی طرف سے ہیزل ووڈ ، ایگر اور زمپا کو ایک ایک وکٹ ملا ۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری آسٹریلیا نے اپنے دونوں اوپنروں کو جلدی گنوا دیا۔ پہلے ون ڈے کے سنچری میکر اوپنر ڈیوڈ وارنر مسلسل دوسرے میچ میں سستے میں آؤٹ ہو گئے۔ وارنر سات گیندوں میں تین رن ہی بنا سکے۔ انہیں محمد سمیع نے آؤٹ کیا۔ کپتان آرون فنچ 26 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 19 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔دو وکٹ 46 رنز پر گر جانے کے بعد اسمتھ نے مارنس لابوشین کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لئے 127 رن کی شاندار شراکت کی۔ لابوشین نے 64 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 54 رن بنائے اور انہیں لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ نے 32 ویں اوور میں اپنا شکار بنایا۔ جڈیجہ نے اسی اوور کی آخری گیند پر مچل اسٹارک کو کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ کر دیا۔

اسمتھ نے پھر وکٹ کیپر ایلیکس کیری کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لئے 58 رن کی ساجھےداری کی۔ کیری کو چائنامین بولر کلدیپ یادو نے آؤٹ کیا۔ کیری نے 36 گیندوں پر 35 رن میں چھ چوکے لگائے۔ ایشٹن ٹرنر چار رنز بنا کر نوديپ سینی کا شکار بنے۔جبکہ اسمتھ نے شاندار اننگز کھیلی اور انہوں نے سنچری بنائی ۔ اسمتھ نے 131 رنوں کی اننگز کھیلی ۔ ہندوستانی گیند بازوں نے آخری پانچ اوورز میں آسٹریلیا پر لگام لگا کر اسے 300 کے اسکور تک نہیں پہنچنے دیا۔ سمیع نے اسمتھ اور پیٹ کمنز کو 48 ویں اوور میں اور ایڈم زمپا کو آخری اوور میں آؤٹ کیا۔ سمیع نے 10 اوور میں 63 رن دے کر چار وکٹ لئے جبکہ جڈیجہ کو 44 رن پر دو وکٹ ملے۔ کلدیپ نے 62 رن پر ایک وکٹ اور نوديپ سینی نے 65 رن پر ایک وکٹ لیا۔ جسپريت بمراه نے کسی ہوئی گیند بازی کرتے ہوئے 10 اوور میں صرف 38 رنز دیے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...