ہندوستان نے پہلے ونڈے میں آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دے دی

Source: S.O. News Service | Published on 18th March 2023, 11:46 AM | اسپورٹس |

ممبئی،18/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی)  میان آف دی میاچ رویندر جڈیجہ کے آل راونڈ مظاہرہ اور کے ایل راہول کی شاندار نصف سنچری کی مدد سے ہندوستان نے پہلے ونڈے میں آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔ اس طرح 3 میاچس کی سیریز میں ٹیم انڈیا کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہوئی۔

ہندوستان کو جیت کیلئے 189 رنوں کی ضرورت تھی جو اس نے 39.5 اوورس میں بنالئے۔ چھوٹے نشانہ کا پیچھا کرنے والی ٹیم انڈیا نے ایک موقع پر محض 39 رنوں پر اپنے 4 وکٹ گنوادیئے تھے تاہم کے ایل راہول اور کپتان ہاردیک پانڈیا نے پانچویں وکٹ کیلئے 44 رنوں کی شراکت داری کے ذریعہ ٹیم کو 83/5 تک پہنچایا۔

تاہم اس کے بعد راہول اور جڈیجہ نے ٹیم کو مزید کوئی نقصان پہنچائے بغیر جیت دلادی۔ راہول اور جڈیجہ نے چھٹی وکٹ کیلئے 108 رنوں کی ناقابل شکست شراکت داری کی۔ کے ایل راہول 91 گیندوں میں 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 75 جبکہ جڈیجہ 69 گیندوں میں 5 چوکوں کی مدد سے 45 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 جبکہ مارکس اسٹاونس نے 2 وکٹ حاصل کئے۔ قبل ازیں آسٹریلیا کی ٹیم پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے محمد سمیع اور محمد سراج کی شاندار بولنگ کے باعث محض 188 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔

مہمان ٹیم ایک موقع پر 129/3 کے ساتھ بہتر موقف میں تھی تاہم اس نے محض 59 رنوں کے اضافہ پر اپنے 7 وکٹ گنوادیئے۔ اوپنر ہیڈ 5 رن بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد مچل مارچ اور کپتان اسٹیو اسمتھ نے دوسری وکٹ کیلئے 72 جبکہ مارش اور لبوشین نے تیسری وکٹ کیلئے 52 رنوں کی شراکت داری کی۔

لیکن دوسرے بلے باز ہندوستانی گیندبازوں کے سامنے ڈھیر ہوگئے۔ اس دوران مارش نے 65 گیندوں میں 10 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 81 رن بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں اسمتھ 22‘ لبوشین 15‘ جوش انگلس 26‘ کیمرون گرین 12 اور گلین میکسویل 8 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کے 6 کھلاڑی دوہرے ہندسے کو بھی عبور نہیں کرپائے۔ ہندوستان کی جانب سے فاسٹ بولرس محمد سمیع اور محمد سراج نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3,3‘ آل راونڈر رویندر جڈیجہ نے 2 جبکہ کپتان ہاردیک پانڈیا اور کلدیپ یادو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ونڈے چہارشنبہ 22 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

آئی پی ایل 2023 : گجرات ٹائٹنس نے چنئی سپر کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دی

آئی پی ایل کے16 سیزن کازوردار آغاز دیکھنے کو ملا۔ پہلے تو رنگا رنگ افتتاحی تقریب دیکھنے کو ملی، اور پھر گجرات ٹائٹنس بمقابلہ چنئی سپرکنگز میچ میں دلچسپ مقابلہ نظر آیا۔ میچ آخری اوور تک گیا اور نشیب و فراز بھرے اس میچ کو گجرات نے 5 وکٹ سے جیت لیا۔ آئی پی ایل پندرہویں سیزن کی ...

ویمنز پریمیئر لیگ: دہلی کیپٹلس کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ممبئی انڈینس نے ٹورنامنٹ کا پہلا خطاب اپنے نام کیا

  ممبئی انڈینس نے اتوار کے روز ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے فائنل میں دہلی کیپٹلس کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ممبئی انڈینس نے ٹورنامنٹ کا پہلا خطاب اپنے نام کر لیا۔ شیکھا پانڈے (ناٹ آؤٹ 27) اور رادھا یادیو (27 ناٹ آؤٹ) کی بدولت دہلی کیپٹلس نے ممبئی کے سامنے 132 رنز کا ہدف دیا ...

ہندوستان کی ہونہار باکسر نکہت زرین دوسری بار عالمی چیمپئن بنیں

ہندوستان کی ہونہار باکسر نکہت زرین نے اتوار کو خواتین کی عالمی باکسنگ چمپئن شپ میں ویتنام کی تھی ٹام نگوین کو 5-0 سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار عالمی چیمپئن بن گئی۔ نکہت، جنہوں نے پچھلی بار 52 کلوگرام زمرے میں عالمی چمپئن شپ جیتی تھی، دو بار کے ایشیائی چمپئن نگوین کو شکست دے کر 50 ...

ہندوستان کو تیسرے وَنڈے میں شکست دے کر آسٹریلیا سیریز پر 1-2 سے قابض، رینکنگ میں نمبر وَن پوزیشن پر بھی قبضہ

  ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین وَنڈے میچوں کی سیریز کا آج تیسرا اور آخری مقابلہ کھیلا گیا جس میں آسٹریلیائی ٹیم کو جیت حاصل ہوئی۔ اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے سیریز پر 1-2 سے قبضہ بھی کر لیا۔

آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں ہندوستان کو10 وکٹوں سے شکست دی، سیریز 1-1 سے برابر

 آسٹریلیا نے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز مچل اسٹارک (53/5) کی جارحانہ گیند بازی کے بعد مچل مارش (66 ناٹ آؤٹ) اور ٹریوس ہیڈ (51 ناٹ آؤٹ) کی دھماکہ خیز نصف سنچریوں کی بدولت اتوار کو دوسرے ون ڈے میں ہندوستان کو 10 وکٹوں سے روند کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔