عالمی کپ 2019: افغانستان پرہندوستان کی 11 رنوں سے جیت، محمد شامی نے بنائی ہیٹ ٹرک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd June 2019, 11:58 PM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ساؤتھیمپٹن،22؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان نے ہفتہ کے روز ’دی روز باؤل‘ کے میدان پر کھیلے گئے آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے میچ میں افغانستان کو دلچسپ مقابلہ میں 11 رنوں سے ہرا دیا۔ افغانستان نے گیند سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ہندوستان کو 50 اووروں میں 8 وکٹ کے نقصان پر 224 رنوں تک محدود کر دیا، لیکن اس کے بلے باز ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے اور 49.5 اووروں میں 213 رنوں پر آل آؤٹ ہو گئے۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے افغانستان کے کھلاڑیوں نے ایک لمحہ کے لئے بھی ہار نہیں مانی اور وقفہ وقفہ پر شراکت داریاں کر کے خود کو میچ میں برقرار رکھا اور میچ کو آخری اوور تک لے کر گئے۔

محمد شامی نے آخری اوور کی تین گیندوں میں تین وکٹ کے ساتھ 4 وکٹ حاصل کئے اس کے علاوہ جسپریت بمراہ، یجویندر چہل، اور ہاردک پانڈیا نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ افغانستان کے لئے محمد نبی نے 52، رحمت شاہ نے 36 اور گلبدین نے 27 رن بنائے۔

225 رنوں کا تعاقب کرنے اتری افغانستان کو آخری اوور میں 16 رن درکار تھے۔ نبی نے پہلی گیند پر چوکا لگاکر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور ہندوستان کی پیشانی پر شکن ڈال دی لیکن شامی نے اگلی گیند خالی نکالی اور اوور کی تیسری گیند پر نبی کو لاگ آن پر ہاردک پانڈیا کے ہا تھوں کیچ کرا کر میچ کو ہندوستان کے حق میں کر دیا۔

اگلی دو گیندوں پر شامی نے آفتاب عالم اور مجیب الرحمان کے وکٹ لے کر افغانستان کو 49.5 اوور میں 213 رنوں پر محدود کر دیا اور ہندوستان کو اس عالمی کپ میں چوتھی جیت سے ہم کنار کر دیا۔ محمد شامی اسی کے ساتھ اس عالمی کپ میں ہیٹ ٹرک لگانے والے پہلے گیند باز بن گئے ہیں۔ یہ ان کے بین الاقوامی کرکٹ کیرئر کی بھی پہلی  ہیٹ ٹرک ہے۔

قبل ازیں، ہندوستان کے لئے کپتان وراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ 67 رنوں کا تعاون کیا۔ اس کے علاوہ، کیدار جادھو نے 52، لوکیش راہل نے 30، وجے شنکر نے 29 اور دھونی نے 28 رنوں کا تعاون کیا۔ افغانستان کے گلبدین نائب اور محمد نبی نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ جبکہ مجیب الرحمان، آفتاب عالم، راشد خان اور رحمت شاہ کو ایک ایک وکٹ ملا۔

جسپریت بمراہ کو شاندار گیندبازی کے لئے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...