ہندوستان ’اے‘ نے پانچویں ونڈے میں ویسٹ انڈیز ’اے‘کو شکست دے کر سیریز 4-1سے اپنے نام کر لی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd July 2019, 11:41 AM | اسپورٹس |

كليگے،23؍جولائی (ایس او نیوز؍یو این آئی)  روتوراج گائیکواڈ، شبھمن گل اور شريس ایر کی شاندار اننگز کی مدد سے ہندستان اے نے پانچویں غیر سرکاری ون ڈے میچ میں آٹھ وکٹ سے یکطرفہ جیت درج کرنے کے ساتھ پانچ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز اے کے خلاف 4- 1 سے جیت اپنے نام کر لی ہے۔ہندستانی سینئر کرکٹ ٹیم کے اگلے ماہ ہونے والے دورے سے پہلے ہندستان اے ٹیم کی یہ اہم جیت ہے۔ میچ میں ویسٹ انڈیز اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47.4 اوورز میں 236 رنز کا اسکور بنایا جس کے جواب میں مہمان ٹیم نے محض 33 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 237 رن بنائے اور میچ جیت لیا۔

چوتھا میچ ہارنے کے بعد ہندستانی ٹیم نے زبردست واپسی کی۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے روتوراج اور شبھمن نے پہلے وکٹ کے لئے 110 رن کی ساجھیداری کی۔ روتوراج نے 89 گیندوں کی اننگز میں 11 چوکے اور تین چھکے لگا کر 99 رن بنائے۔ لیکن كيمو پال نے انہیں آؤٹ کر کے سنچری سے محض ایک رن دور رہتے آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ وہ مین آف دی میچ رہے۔ گل نے 40 گیندوں میں آٹھ چوکے اور تین چھکے لگا کر 69 رنز کی اہم اننگز کھیلی اور ایر کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 112 رن کی شراکت کرکے ٹیم کی جیت تقریباً یقینی بنا دی۔ ایئر نے 64 گیندوں کی اننگز میں تین چوکے اور دو چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ 61 رنز کی ایک اور نصف سنچری اننگز کھیلی۔ روتوراج کو راخيم كرنوال نے آؤٹ کیا اور ہندستانی اننگز کا محض دوسرا وکٹ نکالا۔

اس سے پہلے ہندستان اے کے بولروں نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ ویسٹ انڈیز اے کی اننگز میں سنیل امبريش نے 61 رنز اور جورن اوٹلی (21) نے پہلے وکٹ کے لئے 77 رن کی ساجھیداری کی۔ فاسٹ بولر نوديپ سینی نے شبھمن کے ہاتھوں اوٹلی کو کیچ کراکر اس شراکت پر بریک لگا دیا۔ مڈل آرڈر کے چار بلے باز تو دہائی کے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکے اور 101 رنز پر ویسٹ انڈیز اے نے اپنے پانچ وکٹ گنوا دیئے۔ ساتویں نمبر کے بلے باز شین ردرفورڈ نے 70 گیندوں میں چار چوکے اور چار چھکے لگا کر 65 رنز کی بڑی اننگز کھیلی اور ٹیم کو سنبھالا۔ کھاری پئرے نے 34 گیندوں پر چار چوکے اور ایک چھکا لگا کر ناٹ آؤٹ 35 رن بنائے اور ٹیم کو 200 کے پار لے گئے۔دیپک چاهر نے 39 رن پر دو وکٹ، سینی نے 31 رن پر دو وکٹ اور راہل چاهر نے 53 رن پر دو وکٹ نکالے۔ خلیل احمد، كرونال پانڈیا اور پٹیل كو ایک ایک وکٹ ملا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...