امریکہ کا یوم آزادی اور بہتر زندگی کی تلاش

Source: S.O. News Service | Published on 4th July 2020, 6:17 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن ،4/جولائی(آئی این ایس انڈیا) امریکہ وہ ملک ہے جہاں دنیا بھر سے آئے لوگوں کی اکثریت نے زندگی کی بہتر تصویر دیکھی۔ اسے بہتر مواقع کی سرزمین کہا۔ ایک ایسا ملک جہاں دنیا بھر کے رنگ و نسل کا امتزاج موجود ہے۔ اور جہاں روزگار کے مواقع ہر اس شخص کیلئے موجود ہیں جو اہلیت رکھتا ہے۔ آگے بڑھنا چاہتا ہے اور قانونی طور پر اس سرزمین پر موجود ہے۔ ہو سکتا ہے۔ کچھ لوگوں کو اس سے مکمل اتفاق نہ ہو اور ان کا تجربہ مختلف ہو تو ڈاکٹر زاہد بخاری کہتے ہیں کہ ایسا ہونا ممکن ہے۔ڈاکٹر زاہد بخاری امریکہ کی جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے سابق پروفیسر اور سنٹر فار اسلام اینڈ پبلک پالیسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ امریکہ کے  فاؤنڈنگ فادرز نے خود اسے ایک ’امپرفیکٹ یونین‘ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اس میں خامیاں موجود ہیں۔۔اور وہ خامیاں آج بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔لیکن وہ کہتے ہیں یہ امریکہ کی خوبی ہے کہ وہ اقلیتوں کی شکایات اور نسلی امتیاز کے واقعات کے باوجود ایک ایسا نظام رکھتا ہے جو نئے گروپ کو سمو لیتا ہے اور اس کی گنجائش امریکہ کے انہیں "فاؤنڈنگ فادرز "نے چھوڑی کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ لوگ یہاں آئیں اور اس ملک کو فائدہ پہنچائیں۔مگر وہ کہتے ہیں کہ اگرچہ مشکلات بھی ہیں، پابندیاں بھی ہیں مگر قانون کی حکمرانی ہے اور شہری آزادیوں سے تارکینِ وطن کے انہی گروپوں کو بہت فائدہ بھی پہنچا ہے جن میں مسلمان بھی شامل ہیں۔شکاگو اسٹیٹ یونیورسٹی میں مارکیٹنگ اور انٹرنیشنل بزنس کے پروفیسر ڈاکٹر ظفر بخاری کہتے ہیں کہ امریکہ اگر تارکینِ وطن کو زندگی کے لئے بہتر مواقع دیتا ہے تو دنیا بھر سے آئے لوگ اپنی قابلیت اور صلاحیتوں سے اس ملک کو فائدہ بھی پہنچاتے ہیں۔ وہ کام کرتے ہیں اور ٹیکس ادا کرتے ہیں اور پھر اگر وہ اپنا کاروبار بھی کرتے ہیں تو اس سے بھی ملازمت کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ چنانچہ اس ملک کے معاشی نظام سے ان کا رشتہ مضبوط ہوتا چلا جاتاہے۔دنیا کی اس سب سے بڑی معیشت میں جہاں کاروبار کے مواقع موجود ہیں، وہیں ایک عام شہری خواہ اس کا تعلق دنیا کے کسی بھی خطے سے ہو۔ امریکی شہریت رکھتا ہے تو اسے ہر شہری آزادی اور تمام شہری حقوق بھی حاصل ہو جاتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...