یوم آزادی: لال قلع کی فصیل سے پی ایم مودی نے مجاہدین آزادی کے ساتھ ساتھ ’کورونا واریرس‘ کو بھی کیا سیلیوٹ

Source: S.O. News Service | Published on 15th August 2020, 11:55 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)  وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی حفاظت میں اپنی جانوں کی قربانی پیش کرنے والے ہندوستان کے سپوتوں کے ساتھ ساتھ آج ملک بھر کے کورونا وائریرز کو بھی خراج عقیدت پیش کی اور سیلیوٹ کیا ۔ پی ایم مودی نے 74ویں یوم آزادی کے موقع پرلال قلع کی فصیل سے قومی پرچم لہرانے کے بعد کہا کہ آزادی اور مادر وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کی قرربانی پیش کرنے والے واریرس کی وجہ سے ہی ہم کھلی فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ پوری قوم ان جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ آزادی کا یہ تہواراس سال ملک میں غیرمعمولی حالات میں منایا جارہا ہے اور ہندوستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کو کورونا وبا کے چیلنج کا سامنا ہے۔ اہل وطن نے اپنےعزم اورقابلیت سے ان چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے۔ ملک کے کورونا واریئرز 24 گھنٹوں اور دن رات ایک کر کے اپنی خدمات پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا ”کورونا کے اس غیر معمولی دور میں ’ سیوا پرمو دھرما‘(خدمت ہی سب سے بڑا مذہب ہے) کے جذبہ کے ساتھ اپنی زندگی کو پرواہ کئے بغیر ہمارے ڈاکٹرز،نرسز ، پیرا میڈیکل اسٹاف ، ایمبولینس کے عملے ، صفائی ملازمین ، پولیس اہلکار ، سروسز کے اہلکار اور بہت سارے دوسرے افراد چوبیس گھنٹے کام کررہے ہیں“۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ وہ ان تمام کورونا واریرس کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اس دوران بہت سارے لوگ جو خدمات دینے کے دوران اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ملک ان سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ منفی حالات میں اپنے اعتماد اور عزم کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔ ملک جلد ہی کورونا کی وبا کے خلاف بھی فتح حاصل کرے گا۔

پی ایم مودی نے کہا کہ غلامی کا کوئی دور ایسا نہیں تھا جب ہندوستان کے کسی کونے میں آزادی کی کوشش نہیں کی گئی ہو ،جان کی قربانی پیش نہ کی گئی ہو۔ ملک میں آزادی کی خواہش ایسی تھی کہ اس نے دو عالمی جنگوں کے دوران بھی اپنے عزائم کو کمزور نہیں ہونے دیا اور توسیع پسند قوتوں کے منصوبوں کو ناکام بناکر آزادی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ ملک ایک بار جوعزم کرلیتا ہے تو وہ اسے پور اکر کے ہی دم لیتا ہے۔ ملک ایسے ہی ایک دن کورونا کو ہرا کر دم لے گا۔ خیال رہے کہ لال قلعے پر پرچم لہرانے سے پہلے پی ایم مودی صبح سات بجے راج گھاٹ پہنچے اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...