بھٹکل میں احتجاج اور دھرنوں سے پولس پریشان! اُردو بورڈ پر کھڑے کئے گئے ہنگامے کے بعد آج ڈپٹی کمشنر نے بلائی پیس میٹنگ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th June 2022, 11:20 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 30 جون (ایس او نیوز)  بھٹکل میں ایک طرف  سو دنوں سے موگیر کمیونٹی کا احتجاجی دھرنا جاری ہے جو اپنے شیڈول کاسٹ سرٹی فیکٹ کو واپس بحال کرنے کی مانگ کررہے ہیں، تو وہیں حجاب پر پابندی ،  نوپور شرما کے اشتعال انگیز بیان  سمیت دیگر معاملوں پر ہورہے یکے بعد دیگرے  احتجاج کے بعد اب  بھٹکل    میونسپالٹی کی نئی عمارت کے بورڈ پر   کنڑا اور انگریزی  کے ساتھ اُردو  عبارت  ہونے  پر   بعض  ہندو تنظیموں کے احتجاج، پھر انتظامیہ کی طرف سے بورڈ  نکالنے کی کوشش پر اُردو کی حمایت میں مقامی لوگوں کے پُرزور احتجاج  سے ایک طرف انتظامیہ  پریشان ہے، وہیں    مقامی پولس  کو بھی آرام نہیں  مل رہا ہے۔ اُدھر پڑوسی تعلقہ ہوناور میں بھی  بندرگاہ کی تعمیر کو لے کر احتجاج پر احتجاج ہورہے ہیں۔

بھٹکل  میونسپل عمارت پر  اُردو عبارت کی حمایت میں  مسلمان کھڑے ہیں تو وہیں بی  جے پی لیڈرس اور سنگھ پریوار کے تنظیمیں  اُردو عبارت کی مخالفت کررہی ہیں، ایسے میں  بھٹکل کے رکن اسمبلی نے   متنبہ کرایا ہے کہ اگلے دو تین دنوں کے اندر اُردو عبارت نہیں ہٹائی گئی تو وہ خود   میونسپالٹی پہنچ کر  اُردو عبارت کو میونسپل عمارت سے  نکال دیں گے۔

  معاملے کوخوش اسلوبی کے ساتھ نپٹانے کے لئے  آج جمعرات کو  اُترکنڑا کے  ڈپٹی کمشنر ملئے مہیلن  اور سپرنٹنڈنٹ آف پولس   ڈاکٹر سُمن ڈی پنیّکر کاروار سے بھٹکل تشریف لارہے ہیں، پتہ چلا ہے کہ دوپہر قریب 12 بجے پِیس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں دونوں کمیونٹی کے لوگوں کو غالباً باری باری بلایا جاسکتا ہے، یا پھر ایک ساتھ دونوں کمیونٹی  کے لوگوں کو بلاکربھی میٹنگ رکھی جاسکتی ہے۔

اس بات کا بھی پتہ چلا ہے کہ آج جمعرات شام چار بجے  میونسپالٹی میں   بورڈ کو لے کر   چیف آفسر نے جنرل بوڈی میٹنگ بلائی  ہے جس میں  اُردو عبارت کے تعلق سے   فیصلہ لیا جائے گا اور جیسا کہ پہلے بتایا جاچکا ہے،  میٹنگ میں منظور ہونے والی قرار داد  ڈپٹی کمشنر کو روانہ کی جائے گی اور قرارداد کو لے کر ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جو بھی فیصلہ ہوگا، اس کو قبول کرنے عوام  الناس سے کہا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔