بی جے پی حکومت برسراقتدار آنے کے بعد غنڈوں کی تعداد میں اضافہ

Source: S.O. News Service | Published on 13th December 2022, 11:28 AM | ریاستی خبریں |

میسورو، 13؍دسمبر (ایس او نیوز) کے پی سی سی کے ترجمان ایم لکشمن نے الزام لگایا کہ ریاست میں بی جے پی حکومت برسراقتدار آنے کے بعد غنڈہ عناصر کی تعداد میں اضافہ ہواہے۔

یہاں کانگریس دفتر میں طلب کردہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لکشمن نے یہ الزام لگایا اورکہاکہ بی جے پی نے ریاست میں غنڈہ مورچہ قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی غنڈہ عناصر کو پارٹی میں شامل کررہی ہے اور انہیں استعمال کرتے ہوئے آنے والے اسمبلی انتخابات میں جینے کا منصوبہ بنارہی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ اپریل2018تک ریاست میں 23ہزار غنڈہ عناصر تھے جب کہ جون 2022کے آخر تک یہ تعداد بڑھ کر 33ہزار ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ 2018 میں شہر بنگلورو میں غنڈہ عناصر کی تعداد 3ہزار تھی، اب یہ تعداد بڑھ کر 6,620ہوگئی ہے اور شہر میں ایک ہزار افراد مجرمانہ سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور36غنڈہ عناصر کو پارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ مزید 60 عناصر انتظار کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ سائلنٹ سنیل، ولسن گارڈن ناگا، ناگمنگل کے فاسٹر روی، بیتنگرے شنکر عرف نلور شنکرے گوڈا، ونٹے روہت، کنیگل گری، منجوناتھ عرف اپی بی جے پی میں شامل ہوچکے ہیں جب کہ سی ٹی روی، پرتاپ سمہا کرن گوڈا پہلے ہی غنڈے ہیں۔ اخباری کانفرنس میں سٹی کانگریس صدر مورتی، جنرل سکریٹری، شیونا، رامو، مہیش ودیگر حاضر رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔