الال کے قریب نیتراوتی پل سے خودکشی کے بڑھتے واقعات۔ سی سی کیمروں کے ساتھ لگائی جائے گی ’فائبر وال‘ 

Source: S.O. News Service | Published on 4th September 2019, 10:17 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو 4/ستمبر(ایس او نیوز) حالیہ دنوں میں الال کے قریب نیتراوتی ندی پر بنے ہوئے پُل سے کود کر خودکشی کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس مقام سے خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان سے ایسا لگتا ہے کہ یہ پُل ایک خودکشی کا مرکز (سوسائیڈ پوائنٹ) بنتا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ ’کافی ڈے‘ کے مالک مشہور و معروف تاجر سدھارتھا ہیگڈے نے 29جولائی کو اس پل سے ندی میں چھلانگ لگاکر خودکشی کی تھی۔ اس کے بعد ایک مہینے کے اندر چار افراد نے خود کشی کرنے کے لئے اسی پل سے ندی میں کودنے کو ترجیح دی ہے۔جس میں سے ایک کو بچالیا گیا تھا۔

اس مسئلے کا حل نکالنے کے لئے رکن اسمبلی ویداویاس کامت نے ضلع ڈپٹی کمشنر کوسسی کانت سینتھل کو تجویز پیش کی ہے کہ اس پل پر سی سی کیمروں کے علاوہ ایک فائبر کی دیوار بھی لگا ئے جائے تاکہ لوگ یہاں سے ندی میں چھلانگ لگانے سے باز رہ سکیں۔

ایم ایل اے ویداویاس کامت نے کہا ہے کہ ”میں نے متعلقہ افسران سے بات کی ہے۔مجوزہ فائبر وال 6فٹ اونچی اور شفاف ہوگی۔جس سے ندی کا نظارہ کرنے اور لطف اٹھا نے میں کوئی رکاوٹ پیدانہیں ہوگی۔ اگلے چند مہینوں کے اندر یہ کام مکمل کیا جائے گا۔  

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...