منگلورو ائیرپورٹ   مسافروں کی قلت سے بری طرح متاثر : کنور ہوائی اڈے کی  سہولیات سے مسافر خوش

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th October 2019, 9:02 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو:09؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)ایک سال قبل افتتاح کئے گئے ریاست کیرلا کے کنُّور بین الاقوامی ہوائے اڈے (KIA) کی بہتر کارکردگی نے زیادہ تعداد میں مسافروں کو راغب کئے جانے کی وجہ سے منگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈہ بری طرح متاثر ہواہے۔

کنور ہوائی اڈہ شروع ہونے سے پہلے مڈکیری  اور کیرلا کے مسافر منگلورو ہوائی اڈے سے ہی اپنا رخت سفر باندھتے تھے۔ مگر اب مڈکیری ، کیرلا اور منگلورو کے مسافر بھی کنور کی طرف رخ کرتےہیں۔ منگلورو ہوائی اڈہ بری طرح متاثر ہونے کا ایک اہم سبب یہ بتایا جارہاہے  کہ کنور ہوائی اڈے سے خلیجی ممالک کو اڑان بھرنے والی اکثر ہوائی جہازوں کے نرخ  منگلوروہوائی اڈے  سے بھی سستی ہوتی ہیں، بعض دفعہ اس میں 10،000روپیوں کافرق ہوتاہے۔منگلورو ہوائی اڈے کے مقابلے   کنور ہوائی اڈے سے روزانہ اڑان بھرنےو الے ہوائی جہازوں  کے اوقات مسافروں کے لئے بہت ہی سہولت فراہم کرنا ایک دوسرا سبب ہے۔

اس سلسلےمیں بات کرتے ہوئے کویت کیرلا مسلم اسوسی ایشن (کرناٹکا شاخ) کے ممبر دیرل کٹے کے مابیا کڈبا نے بتایا کہ اس سے قبل کویت جانےکے لئے منگلورو ہوائی اڈے سےبہت آسانی ہوتی تھی جو اب نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عوام منگلورو سے کویت جانے کے لئے  جمعرات کے  سفر کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ  گلف ممالک میں جمعہ کو تعطیل رہتی ہے۔  ملازمین کو اپنی ڈیوٹی پر حاضری دینے سے پہلے جمعہ کی صبح پہنچ کر آرام کے لئے کافی وقت ملتا تھا ، منگلورو ہوائی اڈے سے جمعرات کو ہوائی جہاز اڑان بھرتی تھی اسی لئے عوام اس طرف کا رخ کیا کرتے تھے، مگر اب کنور سے اڑان بھرنے والی ہوائی جہازوں کا وقت بہت سہولت دیتاہے اور وہاں کے ٹکٹ کا کرایہ بھی منگلورو سے کم ہوتاہے۔ مابیا نے بتایا کہ اوقات کی تبدیلی کے لئے دو مرتبہ دکشن کنڑا ایم پی کو میمورنڈم دیاگیا  لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ جب آپ مسافروں کا خیال نہیں رکھتے تو فطری بات ہے کہ مسافر سہولیات سے آراستہ راستوں کو اپناتے ہیں۔ انہوں نے ہوائی جہاز کے کرایوں کا موازنہ کرتے ہوئے بتایا کہ جب آپ منگلورو سے کویت کے لئے جاناچاہیں تو 120دینار ادا کرنے ہونگے جب کہ اسی سفر کے لئے کنور سے آپ کو 60دینار کا کرایہ ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...