الیکشن سے عین قبل کرناٹک میں انکم ٹیکس افسروں کے چھاپے جاری؛ کئی مقامات پرمارے گئے چھاپے
بنگلورو،11اپریل(ایس او نیوز؍یواین آئی) کرناٹک میں انکم ٹیکس افسروں نے بنگلورو میں کانگریس امیدوار رضوان ارشد کے حامی کئی کاروباریوں کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارنے کی کارروائی کی ہے ۔مسٹر ارشد بنگلوروسنٹرل لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔محکمہ انکم ٹیکس کے ذرائع کے مطابق مبینہ ٹیکس چوری کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد چھاپے مارنے کی کارروائی کی گئی ہے اور آج صبح چھ بجے سے 20مقامات پر تلاشی مہم جاری ہے ۔مسٹر ارشد نے چھاپہ مارنے کی کارروائی کو سیاست سے مختص بتاتے ہوئے اس کی تنقید کی ہے ۔