سرسی اور سداپور میں بی جے پی لیڈران کے مکانوں پر انکم ٹیکس کے چھاپے؛ کہیں یہ صرف دکھاوا تو نہیں ؟ عوام کا سوال

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th April 2019, 12:46 AM | ساحلی خبریں |

سرسی 16/اپریل (ایس او نیوز) لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر محکمہ انکم ٹیکس نے آج منگل کو سرسی میں  مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے کے قریبی سمجھے جانے والے آر وی ہیگڈے کے مکان پر چھاپہ مارا اور  ان کے مکان سے تین کار سمیت بغیر حساب کتاب کی کروڑوں کی رقم  ضبط کیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  انکم ٹیکس کے آفسران کا تعلق ہبلی اور گوا سے تھا جن کے ساتھ مقامی پولس بھی تھی۔ آننت کمار ہیگڈے کے قریبی سمجھے جانے والے آر وی ہیگڈے کے تعلق سے یہ بھی جانکاری ملی ہے کہ وہ سرسی بی جے پی یونٹ کے صدر بھی تھے۔ بتایا گیا ہے کہ بی جے پی ڈسٹرکٹ یونٹ کے جنرل سکریٹری کرشنا ایسلے کے گھر پر بھی چھاپہ پڑا ہے۔ اسی کے ساتھ  محکمہ انکم ٹیکس کے آفسران نے  بی جے پی کے  اُترکنڑا لوک سبھا حلقہ کے  اُمیدوار آننت کمار ہیگڈے  کے ایک اور قریبی سمجھے جانے والے  مُناف کے گھر پر بھی  چھاپہ مارنے کے بعد کئی ایک کاغذات کی  جانچ کی گئی  ہے۔

خبر ملی ہے کہ سرسی کے قریبی علاقہ سداپور میں بی جے پی ڈسٹرکٹ یونٹ صدر کے جی نائک کے مکان پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے۔

انکم ٹیکس کی جانب سے بی جے پی کے قریبی سمجھے جانے والوں کے مکانوں پر   آج کی  اچانک چھاپہ ماری سے  عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں، عوام کی زبانی یہ کہتے سنا گیا ہے کہ  محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے آج کی چھاپہ ماری صرف ایک دکھاوا ہے تاکہ سیاسی لیڈران کو خاموش کرایا جاسکے کہ  چھاپہ مار کاروائیاں صرف اپوزیشن پارٹیوں کے  قریبی سمجھے جانےوالوں پر ہی نہیں بی جے پی کے قریبی سمجھے جانے والوں پر بھی  ہورہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...