ہندی میڈیا گروپس بھارت سماچار اور دینِک بھاسکر کے دفاتر پر انکم ٹیکس کے چھاپے؛ اپوزیشن نے اسے ملک میں ترمیم شدہ ایمرجنسی سے کیا تعبیر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd July 2021, 6:50 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 22 جولائی (ایس او نیوز)  ملک کامعروف ہندی  میڈیا دینک بھاسکر کے ملک کے مختلف شہروں کے دفاتر پر محکمہ انکم ٹیکس نے  ایک ساتھ چھاپہ ماری کے ساتھ ساتھ اُترپردیش کے ایک  مقامی نیوز چینل  بھارت سماچار پر بھی  چھاپے مارے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ جمعرات صبح  دیش بھر کے میڈیا گروپ دینک بھاسکر کے  دفاتر میں  چھاپے مارے گئے ہیں جس میں  دہلی، مدھیہ پردیش، راجستھان، گجرات اور مہاراشٹرا کے  آفسوں کی تلاشی لی گئی ہے ۔ نیوز ایجنسیوں نے اپنے ذرائع سے خبر دی ہے کہ  انکم ٹیکس آفسران نے بھاسکر گروپ پر  ٹیکس چوری کا الزام لگایا ہے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  دینک بھاسکر کے سنئیر ایڈیٹر نے بتایا ہے کہ  بھاسکر گروپ کے جئے پور، احمد آباد، بھوپال اور اندور آفسوں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ، یوپی کے ایک ٹی وی چینل  بھارت سماچار  کے ٹھکانوں پر بھی  چھاپے مارے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  انکم ٹیکس آفسران  کی ٹیم نے اس کے لکھنو میں قائم  آفس اور ایڈیٹر کے  گھر کی بھی  تلاشی لی ہے۔  بتایا جارہا ہے کہ  بھارت سماچار کی حالیہ رپورٹنگ میں  اُترپردیش حکومت پر تنقید کی  گئی تھی۔

اس دوران اپوزیشن نے الزام لگایا ہے کہ  بھاسکر گروپ نے سرکار  پر  کووِڈ   کو لے کر صورتحال کو سنبھالنے  میں ناکامی ( mismanagement )  کی  رپورٹنگ کی تھی،اسی بنیاد پر یہ چھاپے مارے گئے ہیں۔ کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ  اپنی رپورٹنگ کے ذریعے دینک بھاسکر نے مودی سرکار کے کووڈ 19 مہاماری کے   حالات کو اُجاگر کیا تھا جس کی قیمت اُسے چکانے پڑرہی ہے۔ انہوں نے اسے غیر اعلانیہ ایمرجنسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ آرون شور ی نے کہا ہے، یہ  ترمیم شدہ ایمرجنسی ہے۔

ذرائع کی مانیں تو  ملک کے سب سے بڑے اخباری گروپوں میں سے ایک ، دینک بھاسکر نے اپریل - مئی میں کوویڈ ۔19 کی دوسری لہر میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کی  رپورٹنگ کی تھی۔ بھاسکر نے کورونا مہاماری کے دوران  سرکاری دعوؤں پر تنقیدی رُخ والی رپورٹنگ کی ایک سیریز  چھاپی تھی جس میں  آکسیجن ، اسپتال کے بستر اور ویکسین کی کمی کی وجہ سے لوگوں کو ہوئی بھاری پریشانی کو ہائی لائٹ کیا گیا تھا۔ اس کی کوریج نے یوپی اور بہار کے قصبوں میں  گنگا ندی  میں تیرتے کوویڈ متاثرہ افراد کی لاشوں کی بھیانک حالت کو بے نقاب کردیا تھا اور  لاشوں  کی آخری رسومات  کے لئے ممکنہ طور پر  وسائل کی کمی  کو ذمہ دار ٹہرایا تھا  رپورٹنگ میں یوپی میں  گنگا ندی کے کنارے  پر   دفن کی گئی  لاشوں کابھی انکشاف کیا گیا  تھا۔

میڈیا دفاتر پر چھاپے ماری کو لے کر ایک طرف  کہا جارہا ہے کہ ٹیکس چوری کی وجہ سے یہ چھاپے مارے گئے ہیں وہیں  معاملے کو لے کر  آر جے ڈی لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’’گنگا میں بہتی لاشوں، علاج کی کمی میں مرتے لوگوں، بے روزگاری، مہنگائی، ٹیکہ کاری، حکومت کی تقسیم کرنے والی پالیسیوں، تاناشاہی، جھوٹ اور لوٹ پر سوال کرنے والے صحافیوں، اپوزیشن لیڈروں، سماجی کارکنان، غیر جانبدار بے خوف میڈیا اداروں پر چھاپہ ماری ظاہر کرتی ہے کہ مرکزی حکومت سچ سے ڈرتی ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...