گجراتی تاجر کے23 ٹھکانوں پر آئی ٹی کا چھاپہ، 518 کروڑ روپئے کے غیر قانونی لین دین کا خلاصہ

Source: S.O. News Service | Published on 25th September 2021, 11:57 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،25؍ ستمبر (آئی این ایس انڈیا) ٹیکس چوری کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے 22 ستمبر کو گجرات کے ایک معروف ہیرا تاجر کے گھروں چھاپہ مارا ۔ ہیروں کے کاروبار کے علاوہ یہ گروپ ٹائل بنانے کا بھی کاروبار کرتا ہے۔ محکمہ کے عہدیداروں نے گجرات کے سورت ، نوساری ، موربی اور وانکانیر اور مہاراشٹر کے ممبئی سمیت کل 23 مقامات پر چھاپہ مارا ۔ تلاشی کے دوران حکام نے کاغذ کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل کی شکل میں ضبط کئے گئے بے حساب ڈیٹا ضبط کیا ہے ، جو کہ سورت ، نوساری ، ممبئی میں اپنے قابل اعتماد ملازمین کی تحویل میں خفیہ جگہوں پر چھپا رکھا گیا تھا۔

اعداد و شمار میں بے حساب خریدوفروخت کا ذکر کیا گیا ہے ، جس کے لیے بے حساب نقدرقم لین دین ہوا ہے۔اعداد و شمار کے ابتدائی تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تاجر نے بے حساب نقد رقم اور اسٹاک کا کاروبار کیا ہے۔ ابتدائی تجزیے سے پتہ چلا ہے کہ تاجر نے 518 کروڑ روپئے کے ہیروں کا غیر قانونی کاروبار کیا ہے۔مزید یہ کہ اعداد و شمار سے پتہ معلوم ہوا ہے کہ بے حساب ہیرے کی خریدوفروخت کی گئی ہے ۔ اس کے بہی کھاتوں میں 2742 کروڑ روپئے کے چھوٹے ہیرے درج ہیں ، جن کے خلاف زیادہ تر خریداری نقد کی گئی تھی ، اور خریداری کے بل صحیح طریقے سے جمع نہیں کیے گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...