شمالی کرناٹکا میں مسلسل بارش سے سیلاب۔ ندیاں فُل۔ڈیم سے چھوڑا جارہا ہے لاکھوں کیوسیکس پانی ،کئی پُل اور نشیبی علاقے زیر آب۔لاکھوں ہیکٹر فصلیں تباہ۔50 سے زائد دیہاتوں سے کٹ گیاہے رابطہ

Source: S.O. News Service | Published on 17th August 2020, 12:32 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بنگلورو،17؍اگست (ایس او نیوز)پچھلے دو تین دنوں سے جاری مسلسل برسات کی وجہ سے شمالی کرناٹکا سیلاب کی زد میں آگیا ہے۔ جس کے بعدگدگ  رائچور، یادگیر، باگلکوٹ غیرہ کے نشیبی علاقوں سے لوگوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ 

موصولہ رپورٹ کے مطابق کرشنا، ملاپربھا اوردیگر ندیوں میں زبردست طغیانی آئی ہوئی ہے اور وہ اپنی سطح سے اورپر ابل رہی ہیں۔جس کی وجہ سے ان ندیوں کے کنارے بسنے والوں کے اندر خوف و دہشت پیدا ہوگئی ہے۔ملاپربھاندی خطرے کے نشان سے بہت اوپر بہنے کی وجہ سے بیلگام ضلع کے خانہ پورعلاقے میں 50سے زائد دیہاتوں سے عوامی رابطہ کٹ گیا ہے۔جبکہ گدگ ضلع میں بھی ندی نالے اور تالاب وغیرہ پانی سے بھر گئے ہیں۔مہاراشٹر ا اور خانہ پور کے علاقے میں زبردست برسات کی وجہ سے کرشنا ندی میں ایک لاکھ کیوسیکس سے زیادہ پانی بہہ کر آرہا ہے۔ رون تعلقہ سے 20 دیہاتوں کے باشندوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ اس دوران اب تک آلمٹی اورنارائن پور ڈیم سے جملہ4لاکھ کیوسیکس سے زیادہ فاضل پانی چھوڑا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے گدگ، رائچور اور یادگیر وغیرہ میں ندیوں میں پانی کی سطح بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں اور وہاں سے باشندوں پر ایک بڑے سیلاب کا خطرہ منڈلارہا ہے۔بیلگاوی اور باگلکوٹ کی ندیوں میں پانی اپنی سطح سے بہت اوپر بہنے کی وجہ سے 50سے زیادہ پُل غرقاب ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ 4سے زیاد مندر بھی پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ اس کے علاوہ لاکھوں ہیکٹر زمین پر پھیلی ہوئی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔

جہاں تک ساحلی اضلاع کا تعلق ہے اس میں جنوبی کینرااوراڈپی میں برسات کی تیزی کچھ کم ہورہی ہے۔ جبکہ اور شمالی کینرا میں بھاری برسات کا سلسلہ ابھی جار ی ہے۔لیکن محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں بنتی ہوئی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے آئندہ مزید دو دنوں (19اگست) تک ساحلی علاقے میں موسلادھار بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے اور ’ایلو الرٹ‘ جاری کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔