آندھرا پردیش میں شدید بارش اور سیلاب سے 46 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 11th September 2024, 6:32 PM | ملکی خبریں |

وجئے واڑہ، 11/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) آندھرا پردیش میں مسلسل بارش اور سیلاب کے نتیجے میں اب تک 46 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، اور تقریباً ایک لاکھ 96 ہزار ہیکٹر اراضی کی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ اس قدرتی آفت نے باغات کو بھی شدید متاثر کیا ہے، جس سے زرعی پیداوار پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

 منگل کو سرکار کی طرف سے جاری کردہ بیان میں  بتایا گیا کہ آندھرا پردیش میں موسلادھار بارش اور سیلاب کی وجہ سے اب تک۴۶؍ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ این ٹی آر ضلع میں ۳۶، گنٹور ضلع میں ۷، ایلورو ضلع میں ۲؍ اور پالاناڈو ضلع میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ 

دریں اثناء ایک لاکھ۹۶؍ ہزار سو ہیکٹر میں فصلوں کو نقصان پہنچا ہے جس سے۲؍ لاکھ ۴۰؍  ہزا ر ۲۷۲؍ کسان متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ۱۹؍ ہزار ۶۸۶؍ ہیکٹر پر مشتمل باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے جس سے۳۰؍ ہزار ۸۷۷؍ باغبان متاثر ہوئے ہیں۔ 

  اسی دوران بارش اور سیلاب کے سبب ۴۲۰۲ء۶۸؍کلومیٹر طویل سڑکوں کو نقصان پہنچا جبکہ۷۰؍ سڑکوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ اسی دوران وجے واڑہ میں مسلسل بارش کی وجہ سے ۳۳۹؍ ٹرینیں منسوخ کردی گئیں، ۱۸۱؍ کا رخ موڑ دیا گیا اور ۱۲؍ کو جزوی طور پر منسوخ کر دیا گیا۔ خراب موسم کی وجہ سے ریاست میں ۶؍ لاکھ ۴۴؍ ہزار ۱۳۳؍افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان کیلئے ۲۴۶؍ ریلیف کیمپ بنائے گئے ہیں۔ یاد رہےکہ آندھرا پردیش میں  گزشتہ۱۰؍ دن سے موسلادھار بارش ہورہی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھوپال: نقلی نوٹ بنانے والے گروہ کا پردہ فاش، جھانسہ دے کر شخص کو 5 لاکھ 60 ہزار روپے کا چونا لگایا

مدھیہ پردیش میں نقلی نوٹ بنانے والے ایک گروہ کا پردہ فاش ہوا ہے۔ بھوپال پولیس کرائم برانچ نے اس معاملے میں 2 ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ افسران نے بتایا کہ ملزمین نہ صرف نقلی نوٹ بنانے کا کام کرتے تھے بلکہ انہوں نے نقلی نوٹ بنانے کا جھانسہ دے کر ایک شخص سے 5 لاکھ 60 ہزار روپے کی ...

کولکاتا آر جی کر معاملے میں پیدا رخنات کا نہیں نکلا کوئی حل، بنگال حکومت اور ڈاکٹروں کی میٹنگ ناکام

مغربی بنگال کے 12 میڈیکل ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں اور ریاستی چیف سکریٹری منوج پنت کے درمیان پیر کو ہیلتھ بلڈنگ میں ہوئی ایک اہم میٹنگ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئی۔ ذرائع کے حوالے سے دی جا رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ ریاستی حکومت جاری تعطل کا حل تلاش کرنے کے لئے تاریخ مقرر ...

وقف بل تنازعہ: جے پی سی میٹنگ کا اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے کیا بائیکاٹ، قوانین کے مطابق کام نہ کرنے کا لگایا الزام

وقف (ترمیمی) بل 2024 کا جائزہ لینے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی (جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی) کی میٹنگ لگاتار جاری ہے۔ آج (14 اکتوبر) بھی بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور جے پی سی چیئرمین جگدمبیکا پال کی قیادت میں میٹنگ ہوئی جس میں خوب ہنگامہ ہوا۔ ہنگامہ اتنا زیادہ ہوا کہ اس میٹنگ کا اپوزیشن ...

آندھرا پردیش اور تمل نادو میں شدید بارش کی تباہی

ملک کے بیشتر حصوں سے مانسون کی واپسی ہو چکی ہے، لیکن آندھرا پردیش اور تمل نادو میں شدید بارش کی وجہ سے زندگی کا نظام متاثر ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، محکمہ موسمیات نے 15 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک تمل نادو اور آندھرا پردیش میں متعدد مقامات پر بہت بھاری سے انتہائی بھاری بارش کی پیش گوئی ...

رتن ٹاٹا کا جانا ایک ذاتی نقصان ہے: سدھا مورتی

راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ اور انفوسس کے بانی نارائن مورتی کی اہلیہ سدھا مورتی کا آنجہانی رتن ٹاٹا کے ساتھ خاص تعلق تھا۔ ایک موقع پر، انہوں نے رتن ٹاٹا سے دو خاص تحفے طلب کیے تھے، جنہیں رتن ٹاٹا نے فوراً فراہم کر دیا۔ سدھا مورتی کو یہ تحفے اس قدر پسند ہیں کہ وہ آج بھی انہیں اپنے ...

بی جے پی اتر پردیش میں 9 سیٹوں پر ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی، آر ایل ڈی کو ایک سیٹ ملنے کی توقع!

اتر پردیش میں 10 اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں دہلی میں بی جے پی کی ایک اہم میٹنگ اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، بی جے پی ان 10 سیٹوں میں سے 9 پر الیکشن لڑے گی، جبکہ آر ایل ڈی میرپور سے ایک سیٹ پر انتخابی میدان میں اترے گی۔ یہ انتخابات دونوں جماعتوں کے لیے ...