بہار میں نافذ شراب بندی پر نظر ثانی کی ضرورت : کانگریس

Source: S.O. News Service | Published on 17th January 2022, 12:12 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ، 17؍ جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس لیڈر اجیت شرما نے حزب اقتدار جنتادل یو کی حلیف جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے ریاستی صدر کے شراب بندی پر نظر ثانی کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے بلاتاخیر قدم اٹھانے کی درخواست کی ہے ۔

مسٹرشرما نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ انہوں نے کئی مرتبہ کہاہے کہ ریاست میں نافذ شراب بندی پر نظر ثانی کی جانی چاہئے اور ان کی حلیف بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے جیسوال بھی اس کے نظرثانی کی بات کہہ رہے ہیں جس کے وہ بھی حامی ہیں۔

کانگریس لیڈر نے کہاکہ ریاست میں شراب بندی مکمل طور پر نافذ نہیں ہے کیونکہ حکومت کے بڑے افسران کی شراب کے دھندے بازوں اور شراب مافیاؤں کے ساتھ ساز باز ہے اور وہ افسر نہیں چاہتے ہیں کہ شراب بندی نافذ ہو ۔

وزیراعلیٰ نتیش کمار کے آبائی ضلع نالندہ میں ہوئے واقعہ کے ذریعہ ان کے افسران نے وزیراعلیٰ کو آئینہ دکھانے کاکام کیاہے کہ شراب بندی نافذ نہیں ہوسکتی ہے ۔ اس لئے جب تک بڑے افسران پر کاروائی نہیں ہوگی ، تب تک شراب بندی کی خلاف ورزی ہوتی رہے گی ۔

مسٹر شرما نے کہاکہ ایوان سے باہر تک وزیراعلیٰ اور ہم لوگ ( اپوزیشن جماعت ) چاہتے ہیں کہ شراب بندی کیسے کامیا ب ہو ۔ لیکن ان کے بڑے افسران ایسا نہیں چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ” میں شروع سے ہی اس کا حامی ہوں کہ شراب بندی ہو تو مکمل ہو اور غیر قانونی شراب کی فروخت نہیں ہو پائے ۔“
کانگریس لیڈر نے کہاکہ اس سنجیدہ معاملے پر وزیراعلیٰ کو جلد قدم اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ تاکہ آئے دن ریاست میں ہورہے نالندہ جیسے واقع پر روک لگ سکے ۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...