بھٹکل میں عنایت اللہ شاہبندری ابھیمانی سنگھا کی طرف سے آیورویدک میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th April 2021, 2:31 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 11/ اپریل (ایس او نیوز) عنایت اللہ شاہبندری ابھیمانی سنگھا ، کنداپور رورل آیورویدک کالج اینڈ ہاسپٹل امرتیشوری ایجوکیشن ٹرسٹ کی طرف سے بھٹکل کے عاقب وِلا شادی ہال میں آیورویدک میڈیکل جانچ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی نے کیا۔

 افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ آج کے ماڈرن زمانے میں بھی آیورویدک علاج کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ بہت سے لوگ اس بات سے ناواقف ہیں کہ امراض خواتین، جوڑوں کی بیماریوں، کمر درد ، فالج اور لقوہ، ذیابیطس، بلڈ پریشر جیسی بیماریوں میں آیورویدک علاج بہت ہی کارگر ہوتا ہے۔ اس لئے اس طرح کے کیمپ منعقد کرنا مفید ثابت ہوگا۔ عوام کو اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے۔

 عنایت اللہ شاہبندری نے کہا کہ یہ کیمپ صحت عامہ کے تعلق سے خدمات انجام دینے کی طرف ہمارا پہلا قدم ہے۔ اس کے بعد آئندہ ہم نوجوانوں کے مفادات کے پیش نظر سرکاری روزگار سے متعلق کیمپ منعقد کریں گے۔ اس کے علاوہ سرکاری ملازمت حاصل کرنے کے لئے امتحانات دینے کی تیاری کے سلسلے میں رہنمائی کے لئے بھی کیمپ رکھنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

اس موقع پر تحصیلدار روی چندرا ، کنداپور رورل آیورویدک کالج اینڈ ہاسپٹل کے اعزازی صدرڈاکٹر شریدھر راو، ڈاکٹر ایس جی پرسنّا آئتال، ڈاکٹر سویتا پی جی، ڈاکٹر ارچنا کے، ڈاکٹر سندھو مول، ڈاکٹر راجیش چندرا، انجمن حامئی مسلمین کے جنرل سیکریٹری اسماعیل صدیق،ٹی ایم سی صدر پرویز قاسمجی، اربن بینک کے نائب صدر ایم آر نائک اور ٹی ایم سی سابق صدر صادق مٹا وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔