25جنوری کو ہوگا بھٹکل منی ودھان سودھا کا افتتاح

Source: S.O. News Service | Published on 21st January 2021, 11:52 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،21جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل میں تعمیر شدہ منی ودھان سودھا عمارت کا افتتاح 25جنوری کو ریوینیو وزیر اشوک کے ہاتھوں ہوگا۔ اس سلسلے میں رکن اسمبلی سنیل نائک نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر بھرت اور تحصیلدار روی چندرا سے گفتگو کی اور رسم افتتاح کی تفصیلات طے کی گئیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ سدارامیا کے سابقہ دور اقتدار میں اُس وقت کے رکن اسمبلی منکال وئیدیا کی کوششوں سے اس منصوبہ کو منظوری ملی تھی۔ کورونا لاک ڈاون اور دیگر مسائل کی وجہ سے تعمیری کام میں رکاوٹیں پیدا ہوگئی تھیں۔ اس منصوبے پر 13.15کروڑ روپے کا خرچ آیا ہے۔

عمارت کی تعمیرتو مکمل ہوگئی ہے لیکن ابھی کچھ ضروری آلات اور ساز وسامان فراہم کیا جانا باقی ہے۔ مگر عوام میں اس کے افتتاح کے تعلق سے اٹھتے ہوئے سوالات کے پیش نظر اس ہفتے میں اس کی رسم افتتاح انجام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رکن اسمبلی سنیل نائک نے بتایا کہ بھٹکل میں تمیری منصوبے کی تکمیل کو میں ترجیح دے رہا ہوں۔ اس ضمن میں کسی بھی قسم کی سیاست کے لئے گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔ جو ساز و سامان فراہم ہونا باقی ہے اسے حاصل کرنےکے لئے میں پوری کوشش کر رہا ہوں۔

کیا فروری میں ہوگا بس اسٹانڈ کا افتتاح؟:    اس دوران بعض ذرائع سے یہ خبر بھی ہے کہ جدید سہولتوں سے آراستہ جو بس اسٹانڈ تعمیر ہوچکا ہے اور افتتاح کی راہ دیکھ رہا ہے، اس تعلق سے پروگرام طے کیا جارہا ہے۔ وزیر برائے نقل و حمل لکشمن ساودی کو رسم افتتاح انجام دینے کے لئے مدعو کیا گیا اور حالات سازگار رہے تو فروری کے پہلے ہفتے میں بس اسٹانڈ کا افتتاح ہونا تقریباً یقینی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔