اترکنڑا ضلع کے ہر پولس تھانہ  کے باہر ہوگا  ہیلپ ڈسک : ایس پی شیوپرکاش دیوراج کا بیان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th May 2020, 10:36 PM | ساحلی خبریں |

سرسی :29؍مئی(ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع میں پولس افسران اور اہلکاروں کو کووڈ-19وبا سے محفوظ رکھنے پیشگی تدابیر کے طورپر ہر  پولس تھانہ کے سامنے ہیلپ ڈسک لگایا جارہا ہے، اس بات  کی اطلاع ایس پی شیو پرکاش دیوراج نے دی۔

سرسی دورے کے موقع پر شہری پولس تھانہ کے سامنے لگائے گئے ہیلپ ڈسک کا معائنہ کرنے کے بعد اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اُڈپی، بنگلورو، شیموگہ  سمیت مختلف مقامات پر فرائض کو انجام دینے والے پولس اہلکاربھی کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، اسی لئے ضلع بھر میں پولس عملے کی حفاظت کے لئے پیشگی اقدامات کئےجارہے ہیں۔ بعض پولس تھانے چھوٹے ہونے کی وجہ سے فاصلہ برقرار رکھنا ممکن نہیں ہوپاتا ہے ، اسی لئے پولس تھانے کے باہر ہی ہیلپ ڈیسک کا  انتظام کیا جائے گا۔

ایس پی نے پولس تھانہ پہنچ کر اپنی شکایت درج کرنے والوں سے اپیل کی کہ ہیلپ ڈسک میں پولس عملہ اپنی ڈیوٹی انجام دے رہاہے ، عوام جب کبھی اپنے مسائل کو پیش کرنے تھانہ پہنچیں تو لازمی طورپر فاصلہ بنائے رکھیں ، ماسک اور گلوز پہنے ہوئے آئیں۔ تھانہ کے داخلہ پر ہی سانیٹائزر رکھا ہوا رہے گا اپنے ہاتھ صاف کرلیں۔

ایس پی نے بتایا کہ ہر  پولس تھانہ  کے پولس عملے کو دو گروپوں  میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ایک گروپ روزمرہ کے فرائض کو انجام دے گا تو دوسرا گروپ کرونا کے لئے مختص ہوگا۔ کرونا کےلئے 50فی صد عملے کو استعمال کیاجارہاہےاور 10دنوں میں ایک مرتبہ عملے کو بدلنے کا نظام کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جو عملہ کرونا کی ڈیوٹی پر تعینات ہے انہیں زیادہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، انہیں پی پی ای کٹ پہننے کے لئے بھی کہا گیا ہے ، ساتھ ہی اپنے خاندان والوں سے بھی رابطہ نہ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے، یہ سب کچھ صرف کورونا وائرس کے اثرات سے محفوظ  رکھنے کے لئے کیا جارہاہے۔ اس موقع پر ڈی وائی ایس پی جی ٹی نایک ، سی پی آئی پردیپ وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...